Monday, July 22, 2019

اخلاق کے دائرے می‌ رہتے ہوئے اپنا موقف ظاہرکرنا میرا شرعی و قانونی حق ہے

عرس علامہ اختر رضا خاں ازہری علیہ الرحمہ سے قبل ہی ایک تحریر عرس تاج الشریعہ کے حوالے سے شوشل میڈیا پہ گردش کررہی تھی جو سیکڑوں گروپوں سی ہوتی ہوئی مجھ تک پہنچی،اس تحریر کے آخیر میں مقیم رضا سبحانی بریلوی کا نام درج تھاجس میں حضرت کے جنازے کے حوالے لکھاتھا کہ تین دن جنازے کو گھمایا گیا، ظاہر ہے یہ خلاف واقعہ بات ہے، جنازہ تین دن تک مختلف مصالح کے تحت ریفریجریٹر میں روکا ضرور گیا مگر گھمایا نہیں گیا،کسی شاطر دماغ نے صرف مضمون کے بالائی حصے کی اسکرین شات لے کر اسے وائرل کرنا شروع کردیا، مگر مضمون کازیریں حصہ چھپادیاگیا، جس میں اصل محرر کا نام درج تھا، میں اس بے ایمانی کی سخت مذمت کرتا ہوں، دوستوں کے توجہ دلانے پر میں نے فوری طور پر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا اور اسی وقت اس کی مختلف تحریروں سے وضاحت بھی کردی تھی،میرے نزدیک جملہ علما ومشائخ اہل سنت خوردوکلاں واجب التعظیم ہیں، سب کا احترام واکرام لازم وضروری سمجھتاہوں،
البتہ اظہار رائے کی آزادی سب کو حاصل ہے، کسی بھی قومی وملی یاجماعتی مسئلے پر شریعت واخلاق کے دائرے می‌ رہتے ہوئے ہمیشہ اپنا موقف ظاہرکرنا میرا شرعی و قانونی حق ہے، اس سے ہرگز دست بردار نہیں ہوں گا،نہ کوئی مجھے روک سکتا ہے، البتہ کسی کی ذاتی برائی کرنا یا کسی کی کردار کشی کرنا سخت ناپسند کرتا ہوں، جملہ خانقاہیں اور اس کے سجادہ نشینان بشمول کچھوچھہ مقدسہ، مارہرہ شریف،اجمیر شریف، کلیر شریف، دہلی شریف،پنڈوہ شریف،دھام نگر شریف، بلگرام شریف ،کالپی شریف ،مسولی شریف،بہرائچ شریف،مبارک پور شریف،مردآباد شریف،بریلی شریف سبھی اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، مجھے کسی سے اختلاف نہیں، البتہ شوشل میڈیا کے عیاروں مکاروں کا ایک طبقہ جو مجھے بد نام کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بلکہ نئی نئی ترکیبیں ایجاد کرتا رہتا ہے، اس سے میں سخت بیزاری کا اطہار کرتا ہوں اور اس کی مذمت بھی کرتا ہوں.
نوٹ؛ بعض احباب کا اصرار ہواکہ ایک باز مزید اس مسئلے پر وضاحتی بیان جاری کردیں، ان کی خیرجواہی کو دیکھتے ہوئے دفع فتنہ وقطع فساد کے لیےیہ وضاحتی بیان جاری کررہاہوں، اللہ تعالی دلوں کے حال کو بہتر جانتا ہے. اللھم اناالحق حقا ووفقنا لاتباعہ آمین یارب العالمین
فقط بندہ عاصی پر عاصی
مقبول احمد سالک مصباحی
بانی و مہتمم
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
نئی دہلی

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...