امام سعید بن منصور اپنے سنن میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی انه رأى نسوة فى جنازة فقال ارجعن مأزورات غير مأجورات انكن لتفتن الاحياء وتوذين الاموات یعنی انہوں نے ایک جنازے میں کچھ عورتیں دیکھیں ارشاد فرمایا پلٹ جاؤ گناہ سے بوجھل ثواب سے اوجھل تم زندوں کو فتنے میں ڈالتی اور مردوں کو اذیت دیتی ہو-
*نتبیہ* سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حدیث صحیح مشہور میں فرمایا الميت يعذب ببكاء الحى عليه زندوں کے رونے سے مردے پر عذاب ہوتا ھے جسے امام احمد وشیخین نے عمرفاروق(1) وعبداللہ بن عمر(2) مغیرہ بن شعبہ(3) اور ابو یعلی نے ابوبکرصدیق(4) وابو ہریرہ(5) اور ابنِ حبان نے انس بن مالک(6) عمران بن حصین(7) اور طبرانی نے سمرہ بن جندب(8) سے روایت کیا رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین
(بحوالہ حیات الاموات صفحہ 54-55 نوری کتب خانہ بازار داتا صاحب لاھور بسلسلہء تبلیغ جماعتِ نوری از سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ)
✍محمد آصف رضا نوری لیاقتی
صدر امام احمد رضا فاؤنڈیشن
قصرِ رضا عید گاہ تالی روڈ
ٹھاکردوارہ ضلع مرادآباد یو پی
صدر امام احمد رضا فاؤنڈیشن
قصرِ رضا عید گاہ تالی روڈ
ٹھاکردوارہ ضلع مرادآباد یو پی
No comments:
Post a Comment