Monday, July 22, 2019

کیا مشت زنی نقصان دہ ہے

کیا مشت زنی نقصان دہ ہے ؟ مادہ تولید کے خون یا ہڈیوں کے گودے سے بننے میں کتنی صداقت ہے؟
جواب : نہیں- مادہ تولید نہ تو خون سے بنتا ہے اور نہ ہی ہڈیوں کے گودے سے، ایسی باتیں لوگ صرف نوجوانوں کو ڈرانے کے لیے کرتے ہیں تاکہ انہیں مشت زنی سے باز رکھا جا سکے-
رہی سہی کثر مردانہ کمزوری کے اشتہارات اور فضول دواؤں سے پیسے بنانے والے نیم حکیم پوری کر دیتے ہیں جو نوجوانوں کو پھانسنے کے لیے ان کے ہر مسئلے کی وجہ مشت زنی بتلاتے ہیں-
ایسی باتیں بجائے نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے الٹا ان کے لیے بے حد نقصان ثابت ہو سکتی ہیں-
نوجوانی میں جنسی ٹینشن کا ہونا فطری ہوتا ہے اور بہت سے نوجوان اس کا علاج مشت زنی سے کرتے ہیں جس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا-
لیکن اگر نوجوانوں کو یہ خوف ہو کہ اس طرح ان کا خون یا ہڈیوں کا گودہ ضائع ہو رہا ہے تو اس سے ان میں ایک تو احساس گناہ یعنی guilt جنم لیتا ہے جو از خود انتہائی خطرناک جذبہ ہے اور دوسرے انہیں لاچارگی کا بھی احساس ہونے لگتا ہے کہ وہ خود اپنی صحت برباد کر رہے ہیں لیکن اس عادت کو چھوڑ نہیں پا رہے-
تمام تعلیم یافتہ افراد کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور انہیں ایسے بے سروپا توہمات سے نجات دلائی جائے-
حقیقت یہ ہے کہ مادہ تولید میں سپرم (یعنی مردانہ جنسی خلیے) ہوتے ہیں جو ٹیسٹیکلز یعنی خصیوں میں بنتے ہیں جبکہ باقی ماندہ مائع پروسٹیٹ گلینڈ اور seminal vesicles میں بنتا ہے- اس مائع میں سپرم کے لیے نیوٹریشن ہوتی ہے-
تاہم اس مائع کے بننے میں نہ تو خون کا کوئی عمل دخل ہے اور نہ ہی ہڈیوں کے گودے کا- اسی طرح منی کے اخراج سے (خواہ وہ جنسی عمل کی وجہ سے ہو یا مشت زنی کی وجہ سے) صحت پر کسی قسم کا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا-
قدیر قریشی

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...