Friday, July 26, 2019

ارے ملت کے غازی صاحب

*ارے ملت کے غازی صاحب*
آپ تو غازی ہو، لقب ہی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اسلام کے لیے غزوہ کیا ہے، اسلام کے نام پر آپ نے بڑی قربانیاں دی ہونگی،
آج امت کو آپ کی ضرورت ہے، امت آپ کی طرف آس بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے، تبریز انصاری کی مظلوم آہیں آپ کو پکار رہی ہیں،
غازی صاحب آپ بہرے تو نہیں ہوگئے؟ آپ ہماری آہیں نہیں سن رہے ہیں ؟ آپ سو تو نہیں رہے ہیں؟
یا پھر آپ سن کر ان سنی کر رہے ہیں؟
ہم بہت دیر سے چیخ رہے ہیں، اور بلند آواز سے آپ کو پکار رہے ہیں، پھر بھی آپ نہیں سن رہے ہیں؟
مت سنئیے ہماری چیخیں، ہم جان چکے ہیں آپ کو، ہم پتا چل گیا ہے کہ، آپ کس طرح کے غازی ہیں ،
آپ تقریر کو جہاد سمجھتے ہیں ؟ اور نذرانے کو مال غنیمت، اس امت کو لوٹ کر آپ غازی بنے ہیں، امت مسلمہ سے لڑ کر اور امت کو لڑا کر آپ غازی بنے ہیں،
گالی گلوچ کر کے آپ غازی بنے ہیں نا؟
ٹھیک ہے بنے رہو غازی لیکن ایک بات یاد رہے آپ شہید کبھی نہیں بن سکتے ،
ہمارے محلے کا چرسی جام شہادت سے سرفراز ہو سکتا ہے، لیکن تم جیسے نقلی غازی یہ عظمت کبھی نہیں پا سکتے،
امت کے ساتھ غداری کرنے والے غازی نہیں، باغی اور فراڈی کہلاتے ہیں،

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...