Tuesday, July 23, 2019

خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے

کون سنتا ہے فغان درویش آنسو سوکھ جائیں گے .......
مودی مخالف اور موافق سجادگان و مسند نشینان ہر ایک ایر کنڈیشن سے نکل کر رسم و رہ شبیری ادا کریں .........
اگرچہ حضرت عسجد رضا صاحب کی طرف یہ بات منسوب ہے کہ انہوں نے ایسا کہا ہے مگر ابھی تک اس خبر کو معتبریت حاصل نہیں ہو سکی صرف نشتر کا حوالہ ہے اس حوالہ سے ہم سچائی کا حرف اعتبار متیقن نہیں کر سکتے مگر ......علی سبیل التسلیم .......انہوں نے ایسا کہ بھی دیا تو ہم اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے مگر کہاں ہیں خانقاہیں جہاں سے مولائیت اور اور سیادت کی خوشبوئیں مشام جاں کو معطر کرتی ہیں .......اجمیر شریف کے گدی نشینان چپ کیوں ہیں .......؟
آقایان مارہرہ کے لبہائے کرامت پہ قفل سکوت کیوں ہے.......؟
کچھوچھہ مقدسہ کی شخصیات محترمین کا موقف سکوت کیا حضرت عسجد میاں کے حق میں تائید سمجھی جائے
حضرت مدارالعالمین کے گدی کے وارثین " کربلائیت " اور دم بیڑا پار کو حالات کی روشنی میں سمجھنے کی کوششیں کریں گے ؟
دیوہ کی گلیاں کیا صرف لباس زرد ہی پہنیں گیں حالات کی سرخی کب سمجھ میں آئے گی ؟
بیجا پور کا شعور کب تناور درخت بنے گا ؟
محبوب الہی کی خانقاہ کے وارثین کیا صرف لال ڈائری پہ نذرانوں کی رقم کی رقم کرتے رہیں گے ؟
پھلواری شریف کا قفل سکوت کیسے ٹوٹے گا ؟
ایک دو زخم نہیں سارا بدن چھلنی ہے
درد بیچارہ پریشاں ہے کہاں سے اٹھے
وقت ہے ہوش کے ناخن لئے جائیں اتحاد ملی کے تقاضوں کو سمجھیں ورنہ مختلف مسالک کے حوارین رہیں نہ رہیں اشرفی رضوی برکاتی مداری وارثی ابولعلائی کوئی نہیں رہیں گے ......
ائر کنڈیشن سے نکال نکال کر کاٹ دیا جائے گا اس وقت ہم جیسوں کی آواز سمجھ میں کہ مآب لنچنگ کا درد کیا ہوتا ہے مگر ہائے افسوس ہم ان سے پہلے کٹ چکے ہیں ہم پر تو آنسو بہانے والے مل جائیں گے ..........مگر ان پر............؟
کفیل بابو آپ کی جرآت سے پیار کرتے ہیں ......کیوں کہ
راستہ ایک ہے ہم عشق کے دیوانوں کا
محمد نعمان اختر فائق الجمالی
دارالعلوم فیض الباری نوادہ بہار

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...