Monday, July 22, 2019

سگرٹ کا دھواں

سانس کے ساتھ دوسرے لوگوں کے سگرٹ کا دھواں اندر جانے کو smoking Passive کہتے ہیں۔
جب بھی کوئی آپ کے پاس یا آپ کے بچے کے بچے کے پاس تمباکونوشی کرتا ہے تو آپ سب کے جسم میں بھی دھواں جاتا ہے۔جب آپ حاملہ ہوں تو دوسرے لوگوں کے سگریٹ کے دھوئیں سے بچنے کی کوشش کریں۔
جب بچہ پیدا ہو جاۓ تو ہرگز کسی کو اپنے بچے کے آس پاس تمباکونوشی نہ کرنے دیں۔ بچے کو ایسی جگہوں سے دور رکھیں جہاں لوگ تمباکونوشی کرتے ہیں۔
حمل کے دوران تمباکونوشی نقصان دہ ہے کیونکہ سگرٹ پینے والی ماؤں کے بچوں کیلئے یہ خطرات زیادہ ہوتے ہیں:
مردہ بچہ پیدا ہونے کا خطرہ
وقت سے پہلے پیدائش (جب بچہ حمل کا سینتیسواں ہفتہ ختم ہونے سے پہلے پیدا ہو جاۓ)
وزن کم ہونا۔ جب آپ تمباکونوشی کرتی ہیں تو سگرٹ کےنقصان دہ کیمیکلز آپ کے بچے کے خون میں داخل ہو جاتے ہیں۔ پھر بچے کو کم آکسیجن ملتی ہے اور اس کی نشوونما بھی ٹھیک نہیں ہوتی۔
کم وزن رکھنے والے بچوں کیلئے پیدائش کے بعد صحت کے مسائل کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
پیدائش کے بعد پھیپھڑوں کے مسائل ہونا جیسے دمہ
شیرخواری میں اچانک موت کا خطرہ ہونا۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...