عن ابی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ علیہ السلام نزل آدم بالھند واستوحش فنزل جبریل فنادی بالاذان : اللہ اکبراللہ اکبر'اشھد ان لاالہ الا اللہ مرتین ' اشھدان محمدا رسول اللہ مرتین ' قال آدم : من محمد؟قال : آخر ولدک من الانبیاء۔(ابو نعیم فی الحلیۃ الاولیا ۱۰۷/۵'دیلمی فی مسندالفردوس ۲۷۱/۴)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حضرت آدم علیہ السلام ہندوستان میں نازل ہوئے (بعد نزول)آپ نے وحشت محسوس کی تو(ان کی وحشت دور کرنے کے لئے)جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئےاوراذان دی :اللہ اکبراللہ اکبر' اشھدان لاالہ الااللہ دومرتبہ کہا' اشھد ان محمدارسول اللہ دومرتبہ کہا تو حضرت آدم علیہ السلام نے دریافت کیا : محمد کون ہیں ؟ حضرت جبرئیل امین نے کہا : آپ کی اولاد میں سے آخری نبی ہیں ۔
مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہوتا ہے "سارےجہاں---------------"
اس لئیے کہ ابوالبشرحضرت آدم علیہ السلام کا نزول ہندوستان میں ہوااور نزول کے اعتبار سے آپ پہلے نبی ہیں تو ثابت ہوا کہ ہندوستان وہ ملک ہے جہاں سب سے پہلے نبی تشریف لائے۔
اس لئیے کہ سید الملائکہ حضرت جبرئیل امین سب سے پہلے ہندوستان تشریف لائے۔

اس لئیے کہ دنیا میں سب سے پہلی اذان ہندوستان میں دی گئی۔
اس لئیے کہ دنیا میں سب سے پہلے اللہ کی بڑائی کااظہار ہندوستان میں کیا گیا۔
اس لئیے کہ دنیا میں سب سے پہلے اللہ کے معبود ومسجود ہونے کی گواہی ہندوستان میں دی گئی۔
اس لئیے کہ دنیا میں سب سے پہلے آخری نبی کانام "محمد" ہندوستان میں لیا گیا۔

اس لئے کہ دنیا میں سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان ہندوستان میں ہی کیا گیا۔
اس لئیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کی شہادت ہندوستان میں دی گئی۔
اس لئیے کہ اللہ کی وحی سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام پر ہندوستان میں ہی اتری۔
اس لئیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اولاد نبی ہو نے کی خبر ہندوستان میں ہی دیگئی۔
اس لئیے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وفا کی خوشبو ہندوستان ہی سے محسوس ہوئی۔
اس لئیے کہ عرب کے علاوہ شق القمر کی گواہی ہندوستان ہی سے دی گئی۔۔
No comments:
Post a Comment