Saturday, July 27, 2019

پڑوسی سے حُسن سلوک

پڑوسی سے حُسن سلوک
پڑوسی گھرانوں کے بڑے افراد کا احترام کریں اور ان کے چھوٹے بچوں سے حسنِ سلوک برتیں ۔ ایک شخص نے اللہ عزوجل کے مَحبوب ﷺ  کی خدمتِ باعظمت میں عرض کی :
''یارسول اللہ ﷺ ! مجھے کیونکر معلوم ہو کہ میں نے اچھا کیا یا برُا ؟ ''
ارشاد فرمایا:
''جب تم پڑوسیوں کو یہ کہتے سنو کہ تم نے اچھا کیا تو بے شک تم نے اچھا کیا ، اور جب یہ کہتے سنو کہ تم نے برُا کیا تو بے شک تم نے برُا کیا ۔''
*(سنن ابن ماجہ ،کتاب الزہد ،باب الثناء الحسن ، الحدیث۴۲۲۳،ج۴،ص۴۷۹)*
ہمارے بزرگان دین کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیسا برتاؤ ہوا کرتا تھا  ۔۔۔ اس کے لئے آئیے ایک زبردست واقعہ پڑھیں ۔۔۔
    حضرت سیدنا مالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک مکان کرایہ پر لیا، اس مکان کے پڑوس میں ایک یہودی کا مکان تھا اورحضرت سیدنامالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کاحجرہ اس یہودی کے مکان کے دروازے کے قریب تھا۔ اس یہودی نے ایک پرنالہ بنارکھا تھا اور ہمیشہ اس پرنالہ کی راہ سے نجاست حضرت سیدنا مالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے گھرمیں پھینکا کرتا تھا۔ اس نے مدت تک ایساہی کیا۔ مگر حضرت سیدنا مالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اس سے کبھی شکایت نہ فرمائی۔
    آخرایک دن اس یہودی نے خودہی حضرت سیدنا مالک بن دیناررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا: ''حضرت ! آپ کومیرے پرنالے سے کوئی تکلیف تونہیں ہوتی؟ ''
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:
''ہوتی توہے مگرمیں نے ایک ٹوکری اورجھاڑورکھ چھوڑی ہے۔ جو نجاست گرتی ہے، اس سے صاف کردیتا ہوں۔
اس یہودی نے کہا :
''آپ اتنی تکلیف کیوں کرتے ہیں ؟ اورآپ کوغصہ کیوں نہیں آتا ؟ ''
فرمایا:
''میرے پیارے اللہ عزوجل کاقرآن میں فرمان عالیشان ہے :
" وَالْکٰظِمِیۡنَ الْغَیۡظَ وَالْعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیۡنَ "
*﴿۱۳۴﴾*
ترجمہ کنزالایمان :
" اور غصہ پینے والے اورلوگوں سے درگزرکرنے والے اورنیک لوگ اللہ عزوجل کے محبوب ہیں."
*(پ۴،ال عمران۱۳۴)*
یہ آیات مقدسہ سن کروہ یہودی بہت متأثرہوا، اوریوں عرض گزارہوا،
" یقینا آپ کا دین نہایت ہی عمدہ ہے، آج سے میں سچے دل سے اسلام قبول کرتاہوں ۔''
پھر اس نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا۔
*(تذکرۃالاولیاء،ذکر مالک بن دینار رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ،ج۱،ص۵۱)*
*منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت اسلامی*

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...