Monday, July 29, 2019

قربانی کے متعــــلق عــــوام کی غلط فہمیاں

*قربانی کے متعــــلق عــــوام کی غلط فہمیاں
           *بشــکل ســوال و جــواب*
*سوال نمبر☜30:ـــ* عوام میں مشہور ہے کہ قربانی کے بکرے کا دانت والا ہونا ضروری ہے اگر دانت والا نہ ہو تو اسکی قربانی جائز نہیں ـــ کیوں؟
*جواب☜:ـــ* قربانی کے بکرے کا کم سے کم سال بھر کی عمر کا ہونا ضروری ہے،دانت والا ہونا ضروری نہیں لہٰذا اگر بکرا سال بھر کا ہے تو اسکی قربانی جائز ہے اگرچہ اسکے دانت نہ نکلے ہوں ــ
_(فتاوی فیض الرسول،ج۲،ص ۴۵۶)_
*سوال نمبر☜31:ــ* عوام میں یہ مسئلہ بہت مشہور ہے کہ جس چُھری میں تین کیلیں اور لکڑی کا دستہ نہ ہو، تو اس چھری سے ذبح کرنا جائز نہیں؟
*جواب☜:ــ* یہ غلط مشہور ہے صحیح مسئلہ یہ ہے کہ ہر چھری اور ہر دھاردار چیز سے ذبح کرنا جائز و درست ہے ــ
_( بہارشریعت،ح۱۵،ص۳۱۶)_
*سوال نمبر☜32:ــ* عوام میں مشہور ہے کہ اونٹ کو تین جگہ ذبح کیا جاتا ہے؟
*جواب☜:ــ* یہ مسئلہ غلط مشہور ہے،سنت طریقہ یہ ہیکہ اونٹ کو ایک بار نحر کیاجائےــ تین جگہ ذبح کرنا مکروہ ہے کہ بلا وجہ ایذا دینا ہے ــ
_(بہارشریعت،ح۱۵،ص۳۹۲)_
*سوال نمبر☜33:ــ* ذبح کے وقت اگر ساری گردن کٹ گئی تو کیا ذبیحہ حلال ہے؟
*جواب☜:ــ* ذبح کے وقت اگر ساری گردن کٹ گئی اور سر جدا ہو گیا توبھی اس ذبیحہ کا کھانا حلال ہے مگر ایساکرنامکروہ ہےــ
_(بہارشریعت،ح۱۵،ص۳۹۲)_
*سوال نمبر☜34:-* ذبح کے وقت بسم اللہ کہنا بھول گیا تو وہ ذبیحہ حلال ہے یاحرام؟
*جواب☜:-* اگر کوئی ذبح کے وقت بسم اللہ کہنا بھول گیا تو وہ ذبیحہ حلال ہےــ
_(ہدایہ،ح۴،ص۶۳۳)_
*سوال نمبر☜35:-* جس جانور کا کوئی عضو تہائی سے زیادہ کٹا ہو اسکی قربانی جائز نہیں تو خصی جسکے پورے خصیے کٹے ہوتے ہیں اسکی قربانی کیسے جائز ہے؟
*جواب☜:-* اصل میں کان وغیرہ کسی دوسرے عضو کا تہائی سے زیادہ کٹا ہونا چونکہ عیب ہے اسلئے ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں اور خصیے کا کٹا ہونا عیب نہیں،اسلئے کہ عیب اسکو کہتے ہیں جس کے سبب چیز کی قیمت تاجروں کی نگاہ میں کم ہوجائے اور خصیتین کاٹنے کے سبب خصی کی قیمت تاجروں کی نگاہ میں کم نہیں ہوتی بلکہ زیادہ ہوجاتی ہے لہٰذا وہ عیب نہیں بلکہ خوبی ہے اسلئے خصی کی قربانی صرف جائز نہیں بلکہ افضل ہےـ
_(فتاوی فیض الرسول،ج۲،ص۴۵۸)_
*سوال نمبر☜36:-* عوام میں مشہور ہے کہ میت کی طرف سے قربانی کی جائے تو گھر والے اس گوشت کو نہیں کھا سکتے،پورے گوشت کو صدقہ کرنا واجب ہے یہ مسئلہ کہاں تک درست ہے؟
*جواب☜:-* یہ مسئلہ غلط مشہور ہے صحیح مسئلہ یہ ہے کہ اس گوشت کو سب کھا سکتے ہیں
البتہ میت نے اگر وصیت کی تھی پھر اسکی طرف سے قربانی کی تو گھر والے نہیں کھا سکتے بلکہ اس صورت میں کل گوشت کو صدقہ کرنا واجب ہےــ
_(بہارشریعت،ح۱۵،ص۳۴۵)_
*سوانمبر☜37:-* عوام میں مشہور ہےکہ جس شخص پر قربانی واجب ہے اسکے لئے یہ ضروری ہے کہ ذی الحجہ کے چاند دیکھنے کے بعد سے نہ ناخن تراشے نہ بال بنوائےـ یہ مسئلہ کہاں تک صحیح ہے؟
*جواب☜:-* یہ مسئلہ ضروری نہیں بلکہ استحبابی ہے کرے تو بہتر ہے نہ کرے تو کوئی مضائقہ نہیں ــ
_(فتاوی افضل المدارس؛ج۱؛ص۱۳۷)_
*سوال نمبر☜38:-* بعض جگہ عوام میں یہ مشہور ہے کہ تقسیم کرنے سے پہلے قربانی کے گوشت پر فاتحہ پڑھناضروری ہے ـ اگر فاتحہ نہ پڑھی جائے تو قربانی جائز نہیں ہوتی عوام کا یہ خیال کہاں تک درست ہے؟
*جواب☜:-* عوام کا یہ خیال کہ قربانی کے گوشت پر اگر تقسیم سے پہلے فاتحہ نہ پڑھی جائے تو قربانی جائز نہیں ہوتی،فاسد اور لغو خیال ہےکیونکہ قربانی جائز ہونے کے لئے فاتحہ پڑھنا ضروری نہیں البتہ کوئی اگر فاتحہ پڑھنا چاہے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں لیکن فاتحہ پڑھنے کو ضروری سمجھنا غلط ہےــ
_(فتاوی مرکزتربیت افتا؛ج۲،ص۳۲۲)_
*سوال نمبر☜39:-* کیا ذبیحہ حلال ہونے کے لئے چھری میں لکڑی کادستہ ہونا ضروری ہے؟
*جواب☜:-* ذبیحہ حلال ہونے کے لئے چھری میں لکڑی وغیرہ کا دستہ ہوناضروری نہیں بنا دستہ والی چھری سے بھی ذبح کرنے سے جانور حلال ہوجاتا ہے-
_(فتاوی امجدیہ؛جلد۳،ص۲۹۴)_
*سوال نمبر☜40:-* قربانی کا گوشت کافر کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
*جواب☜:-* قربانی کا گوشت کافر کو دینا شرعا جائز نہیں ـ
_(فتاوی فیض الرسول؛ج۲،ص۴۵۷)_
*سوال نمبر☜41:-* کیا نابالغ بچے کا ذبیحہ جائز نہیں؟
*جواب☜:-* نابالغ بچہ اگر ذبح کرنا جانتا ہے تو اسکا ذبیحہ بلا کراہت جائز ہے کیونکہ ذبح کرنے کے لئے شریعت میں بالغ ہونا شرط نہیں ــ
_(در مختار؛ج۹،ص۴۳۰)_
*سوال نمبر☜42:-* غیر روزہ دار کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟
*جواب☜:-* غیر روزہ دار کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے اسے روزہ دار و غیر روزہ دار سب کھا سکتے ہیں ـ
_(فتاوی فقیہ ملت؛ج۲،ص۲۴۱)_
*سوال نمبر☜43:-* کیا عورت جانور ذبح نہیں کر سکتی؟
*جواب☜:-* ذبح کر سکتی ہے اسکے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے اور مرد و عورت سب کھا سکتے ہیں ــ
_(فتاوی رضویہ؛ج۸؛ص۳۳۲)_
*سوال نمبر☜44:-* اپنی طرف سے نہ کرکے اوروں کے نام سے قربانی کرنا کیسا ہے؟
*جواب☜:-* جو شخص مالک نصاب ہے اس پر اپنے نام سے قربانی کرنا واجب ہے اگر وہ شخص اپنے نام سے قربانی نہ کر کے اوروں کے نام سے قربانی کریگا تو گنہگار ہوگا ــ
_(فتاوی فیض الرسول؛ج۲؛ص۴۴۰)_
*سوال نمبر☜45:-* اوجھڑی کھانا کیسا ہے؟
*جواب☜:-* اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی  قریب حرام کے ہےــ
ماخوذ و مرجع
ماہنامہ کنزالایمان شمارہ اکتوبر ۲۰۱۵
               *عــــــرض*
```آپ جملہ قارئین کرام سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہماری اس کاوش سے خود بھی نفع اٹھائیں  اور اپنے محبین و مخلصین کو شئیر کرکے انہیں بھی فائدہ پہنچا کر عند اللہ ماجور و عند الناس مشکور ہوں جزاک اللہ خیرا

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...