Friday, July 26, 2019

یہ کون ہیں جن کی زیارت کو ہم دھکا مکی کریں۔

*یہ کون ہیں جو ہم سے بیعت لیتے ہیں اور ہمارے رہبر ومرشد کہلاتے ہیں ،*
جن کی زیارت کے لئے ہم دھکا مکی کرتے ہیں، جن کی منقبت سن کر ہم نوٹوں کی بارش برساتے ہیں،
جن کے مخالفین کو ہم گالیاں دینا واجب سمجھتے ہیں،
اور جن کی پانچسو کرامتیں ہم روز بیان کرتے ہیں، کیا یہ پیر صاحب ہمارے قائد نہیں؟
یہ تو ہمیں جہنم سے بچانے والے تھے، آخرت کے عذاب سے بچانے والے تھے، رب کی بارگاہ میں شفاعت کرنے والے تھے،
تو کیا یہ ہمیں کافروں کے ظلم سے نہیں بچا سکتے؟ یہ حکومت وقت سے ہمارے لئے مطالبات نہیں کر سکتے؟
اگر نہیں تو پھر کوئی تو بتاؤ، کیا یہ مرشد ہمارے قائد نہیں؟ کیا ہم نے لٹیروں کے ہاتھوں میں ہاتھ دیا ہے؟
انہیں صرف ہماری دولت اور نوٹوں سے محبت ہے، ہم سے ان کا کوئی سروکار نہیں؟

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...