Saturday, July 27, 2019

شعری لطیفہ

*تصوير* جاناں

= چارلوگ ؛ چارسوچ =

ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے.
(١) اندھا (٢) فقیر (٣) عاشق (۴) عالم۔
بادشاہ نے یہ مصرعہ کہہ دیا

" اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

اور سب کو حکم دیا کہ اس سے پہلے مصرعہ لگا کر شعر پورا کرو.

(1) اندھے نے کہا:
"اس میں گویائی نہیں اور مجھ میں بینائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

(2) فقیر نے کہا:
"مانگتے تھے زر مصور جیب میں پائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

(3) عاشق نے تو چھوٹتے ہی کہا:
" ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

(4) عالم دین نے تو کمال ہی کر دیا، فرمانے لگے:
" بت پرستی دین محمد ﷺ میں کبھی آئی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھنچوائی نہیں"

سوچ کا زاویہ ہر ایک کا الگ ہوتا ہے اور ہر کسی کا زاویہ نگاہ اس کے مطالعہ ، مجالست اور تربیت کے حساب سے ہوتا ہے ، مثبت زاویہ نگاہ ہر ترقی کا زینہ ہے...!

No comments:

Post a Comment

Featured Post

 خوداحتسابی کا فقدان ہماری ناکامیوں کا سبب ہے ہم نے اپنی ناکامیوں کا ٹھیکرا دوسروں کے سر پر پھوڑنا سیکھ لیا ہے۔ کسی بھی اجتماعی یا انفرادی ن...