Saturday, July 27, 2019

ایک نصیحت قوم کے نام

*قابل صد احترام صدروسکریٹری ودانشوران ۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم*

     ملک کے حالات شاید اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔۔جس بے باکی وبے شرمی کے ساتھ ،،جے شری رام،، جیسے مذہبی نعرے سے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کا کام شرپسندوں نے شروع کیا تھا وہ دھیرے دھیرے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے
  ملک کے بیشتر علاقوں میں کمزور اورنہتھے مسلمانوں کو گھیر کر کہیں مذہبی نعرے لگوائے جارہے ہیں تو کہیں گؤکشی کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے جیسا کہ پچھلے دنوں جمشیدپور میں اسی نعرے کے نام پر چند دہشت گردوں نےتبریز انصاری کو نہایت بے دردی کے ساتھ مار ڈالا لیکن پرشاشن کی لاپرواہی کی وجہ سے مجرموں کے حوصلے بڑھے ہوئے ہیں اس لئے ایسے معاملات کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے جارہے ہیں
      اس طرح کے اور بھی بہت سارے واقعات پیش آچکے ہیں اور ان دنوں بھی کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ ہورہے ہیں
       ایسے حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ،اپنے بچاؤ کے لیے کون سا حربہ ہمیں استعمال کرنا چاہیے ۔۔
ایک ساتھ بیٹھ کر اس اہم موضوع پر غورو فکر کی سخت ضرورت ہے
       جس کے لئے 28/جولائی(2019)بروز اتوار 1/بجے دن لالبازار کربلا میدان میں ایک اہم نشست رکھی گئی ہے جس میں ہر گاؤں کے صدروسکریٹری ودانشوران کی شرکت لازمی ہے
        لہذا گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر تشریف لاکر مٹینگ کو کامیاب بنائیں
ع۔۔۔نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے۔۔۔۔

(نوٹ)ائمہ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جمعہ میں اسی موضوع پہ گفتگو کریں۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...