Monday, July 22, 2019

اتحاد کرو تو صحیح

🎓 *_مفکر و مدبر عالم دین مفتی نثار احمد مصباحی لکھتے ہیں_* :

📌 *اہلِ سنت ہی امت کا سوادِ اعظم ہیں. پہلے امت کی سب سے بڑی جماعت (سوادِ اعظم اہلِ سنت) کے اتحاد کی کوششیں کر لیجیے. پھر دیگر شاذ مسالک کا رخ کیجیے گا.*

📌 *یہ عجیب و غریب منطق ہے اتحاد کے جھنڈا برداروں کی, اِن کا سارا زور دیگر مسالِک اور شاذ فرقوں سے ہی اتحاد پر ہوتا ہے. جب کہ قرینِ قیاس و عقل جو اتحاد ہے یعنی اہلِ سنت کا اتحاد, اس کے لیے کوشش نہیں کرتے.*

📌 *بدمذہبوں اور شاذ عقیدے والوں کی پیشوائی تو انھیں منظور ہوتی ہے مگر اہلِ سنت کی سرکردہ شخصیات کے سایے تلے ایک قدم چلنا گوارا نہیں کرتے. بلکہ ان کی تنقیص اور منفی تشہیر میں سرگرم رہتے ہیں.*

📌 *مسلمانوں کے داخلی اور خارجی حالات کے پیشِ نظر ہماری صفوں میں اتحاد یقینا ضروری ہے, مگر پہلے اہلِ سنت کا آپسی اتحاد زیادہ ضروری ہے. اگر یہ ہوجائے تو قوم کے اتحاد پر معلق اکثر فوائد اِسی سے حاصل ہو جائیں گے.*

📌 *یقینا اس کے لیے سعیِ بلیغ اور مثبت عملی اقدام ہونا چاہیے. اور اِس راہ میں اجتماعی مفاد پر انفرادی مفاد یا بڑی جماعت کے مفادات پر چھوٹی ٹولی کے مفادات قربان کرنے میں دریغ نہیں کرنا چاہیے.*

🕯 *یہ اتحاد ضروری بھی ہے اور قابلِ عمل بھی.*

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...