*ایک مظلوم کاچیرمین مدرسہ بورڈ کے*
*نام کھلا خط*
___________________________________
چیرمین محترم ! بہار مدرسہ بورڈ پٹنہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاید آپ بھی سکون کی نیند نہیں سو پارہے ہونگے، اس لئے نہیں کہ آپ کے پاس سونے کے کمرے اور آرام دہ گدہ نہیں ہے، حشم و خدم کی کمی ہے، یا پھر تیز جھلسا دینے والی گرمی سے بچنے کے لئے کولر یا اے سی کی سہولت نہیں ہے،
حضور! آپ کے پاس سارے انتظامات ہیں، لیکن ان بچوں کی آہ جو رات کو بھوکے سو جاتے ہیں، جسے صبح تعلیم گاہ تک بھوکا جانا پڑتا ہے، جس نے عید پرانے کپڑے میں کئے ہیں، رمضان میں افطاری اور سحری میسر نہیں ہو ئے نے سونے نہیں دیا،
میں آپ کے کئے کاموں پر تنقید نہیں کر رہا ہوں بلکہ جو طریقہ کار آپ نے اپنایا وہ اچھا نہیں ہے، جو کام مسلم دشمن عناصر سالوں میں نہیں کرپاتے وہ آپ نے مسلمانوں کا مسیحا کہلا کر چند ماہ میں کر دیئے، اگرآپ کے پیش نظر مدارس کی اصلاح ہی مقصود ہے تو اس کے طریقہ کار بہتر ہونے چاہئے تھے،
آپ کے کاموں سے ایسا احساس ہوتا ہے کہ آپ کی تربیت اس گود نے نہیں کیا ہے جو گود گذشتہ زمانے کے انقلابی شخصیتوں کو میسر ہوئے تھے، آپ نے انقلاب لانے کی کوشش تو کی ہے لیکن ایسے انقلاب کے آپ داعی محسوس ہوتے ہیں جس میں تعمیر کے بجائے تخریب کا عنصر زیادہ نظر آتا ہے،
محترم چیرمین صاحب شاید ہماری یہ بات آپ کے دل کو چوٹ پہونچا رہی ہو لیکن میرا مقصود آپ کے دل کو دکھ دینا نہیں ہے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ تاریخ کا پنہ جب آپ کو کوس رہا ہوتو ہماری یہ باتیں سامنے رہے،
آپ سے بات کرتے ہوئے مجھے ایسا لگ رہا ہے ہمیں کم سے کم اس طرح کی باتیں آپ سے نہیں کرنی چاہئے لیکن مجبور ہوکر کر رہا ہوں،
محترم چیرمین صاحب !
جب آپ بہترین اے سی گاڑی پر جمعرات اور جمعہ کو جو مدارس ملحقہ کے لئے چھٹی کے دن ہوتے ہیں پہونچ کر کمیاں نکال کر اس کے الحاق کو ختم کردیتے ہیں تو آپ کو بہت خوشی ہوتی ہے، آخر کیا وجہ ہے آپ چھٹی کے دنوں میں آتے ہیں؟ اساتذہ کے سامنے آتے ہوئے کیوں گھبراتے ہیں؟ شاید اس کا جواب آپ کے پاس نہ ہو؟ کتنے دنوں آپ اس عہدے پر براجمان رہیں گے؟ کیا مل جائے گا آپ کو کسی کے چولھے میں پانی ڈالنے سے؟ کسی کو بے ستر کرنے سے؟ کسی معصوم بچے کے منہ سے نوالہ چھین لینے سے؟ اور کتنے دنوں نتیش جی کی حکومت رہے گی؟
یاد رکھئے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد آپ پھر اسی بستی، مجلس اور دوستوں کے بیچ آئنگے جن کے ساتھ آپ نے پہلے وقت گذارا تھا، لیکن جانتے ہیں یہ لوگ آپ سے محبت کے بجائے نفرت کریں گے، استقبال کے بجائے آپ کو رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، جو بچے آپ کی ان اوچھی حرکتوں کی وجہ سے رات کو بھوکے سوئے ہونگے وہ آپ کے سہارے کو کھیچ لیں گے، آپ سے ہی نہیں بلکہ آپ کی نسلوں تک سے یہ نفرت کریں گے، آپ کے بچے اگر کہیں کھاتے ہوئے ملیں گے تو ان کے سامنے سے پلیٹ چھین کر اس کے منہ پر ماردیں گے، اسکولوں اور کالجوں سے دھکے دے کر بھگا دیں گے، اسے سر عام بیچ چوراہے پر ننگا کریں گے اور لوک آپ کی نسلوں پر لعنت بھیجیں گے،
محترم چیرمین صاحب!
تلخ باتوں کو برداشت کرنے کا بہت شکریہ ،میں محسوس کرسکتا ہوں کہ آپ اس تحریر کو پڑھ کر آگ بگولہ ہونگے، چونکہ آپ تلخ نوائی کے خوگر نہیں ہیں،
مجھے جاننے کی کوشش کریں گے، تو مجھے بھی آپ جانئے میرا شمار بھی ان لوگوں میں ہے جس کے مدرسے کو چھٹی کے دن عین جمعہ سے قبل جاکر یہ کہتے ہوئے رد کردیا کہ اس مدرسے میں صرف چار کمرے ہیں، بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، اس لئے اسے رد کیا جاتا ہے، ویسے تو آپ مدرسہ بورڈ کے چیرمین ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ آپ نے ہمارے صدرمدرس اور سکریٹری صاحب کو ہندی میں نوٹس جاری کیا، ایسی کیا نفرت تھی آپ کو اردو سے؟ کیا کوئی ایسا آدمی آپ کو بورڈ میں نہیں ملا جسے اردو آتی ہو؟ویسے سنا ہے کہ آپ نے پوری زندگی اردو کے نام پر ہی اپنے شکم بھرے ہیں،
چیرمین محترم !
کتنے مدرسے آپ نے بنائے ہیں، یا کم سے کم زمین دیا ہے، اس مدرسے کو ہم نے زمین دیا تھا، چار کمرے ہم نےاپنے پیسوں سے بنوائے تھے، سماج کے غریب بچوں کو ہم نے پڑھا کر اسکول، کالج اور بڑی دینی درسگاہوں میں بھیجا تھا، نہ جانے اس مدرسے سے پڑھے ہوئے کتنے بچے حافظ قرآن ہوئے،
تف اور افسوس ہے آپ پر، تاریخ آپ پر ہنسے گی، نسلیں لعنت بھیجے گی، آپ کے بعض تیور سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کسی خاص اشخاص سے بدلہ لینے کے لئے آئے ہوں،
ہمیں تو ایسا احساس ہوتا ہے کہ اس عہدے کے ملنے کے بعد آپ میں ایک قسم کی رعونت آگئی ہے، گویا کہ شاہ سے بادشاہ بن گئے ہوں، کاسہ گدائی کے بعد سونے کا تمغہ مل گیا ہو،
لوٹ جائیے اپنی حقیقت کی جانب ورنہ سب لوگ یہی کہیں گے، اب پچتاوت کیا ہوت جب چڑیا چگ گئی کھیت "
وہ دن بہت جلد آنے والے ہیں جب آپ اپنے خاص انداز سے سر پر دوپٹہ لپیٹے سبزی باغ کے کسی ہوٹل میں سبزی بھات کھاتے نظر آئنگے
شکایت ان سے کرنا گو مصیبت مول لینا ہے
مگر عاجز غزل ہم بے سنائے دم نہیں لیں گے
والسلام
آپ کے ظلم سے پریشان ایک مظلوم
Islamic Culture is a platform of interpersonal intelligence. Valuable articles, scientific research and valuable words for great researchers, multilingual writers and thinkers. A collection of articles on humanity and socialism, and how Islam leads towards peace and satisfaction.
Monday, July 22, 2019
کھلا خط
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Featured Post
*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...
-
نظامت کے واسطے بہترین اشعار ایک موقع پر ڈاکٹر راحت اندوری نے کہا تھا کہ اگر خلاف ہے تو ہونے دو کوئی جان تھوڑئ ہے ...
-
جو ممالک اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، ان میں سب سے پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا، دوسرا لکسیم برگ، تیسرا آئر لینڈ، چوتھا آئیس لینڈ...
-
صبح کی سیر دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کر دیتی ہے . یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے . واک اچھا کولیسٹرول ہے اور ایل ڈی ایل کی سطح ( ...
No comments:
Post a Comment