بموقع عرس فدائے ملت و جلسہء دستار بندی منعقدہ 28جون2018 عیسوی کو یہ تجویز منظور کی گئی تھی کہ مدرسہ مدینۃالرسول جلوہ آبادمیں پانچ سالہ نصاب تعلیم مرتب کیا جائے گا۔ اور وہ اس طرح کہ حفظ کے ساتھ بچوں کو میٹرک سطح کی تعلیم دی جائے گی۔ اور انھیں دستار حفظ کے ساتھ میٹرک کاامتحان دلا کر انشاء اللہ فرسٹ ڈویژن سے کامیاب کرایا جائے گا۔مذکورہ تجویزپہ عمل کرتے ھوئے مدرسہ مدینۃالرسول میں زیر تعلیم 16 بچے جنکی آءندہ سال دستار بندی ھونی ھےنویں کلاس میں رجسٹریشن کرادیا گیا ھے۔اور 24 بچے ایسے ھیں جنکا داخلہ آٹھویں کلاس میں کرایا گیا ھے۔ اس لئے کہ اب آٹھویں کلاس کا بھی بورڈ امتحان ھوتا ھے۔ اور بقیہ تمام بچے اسی ترتیب سے ساتویں چھٹی اور پانچویں کلاس میں قلندریہ پبلک اسکول میں داخلہ کرایا جائے گا ۔واضح رہے کہ قلندریہ پبلک اسکول بھی مدرسہ مدینۃالرسول کاہی ایک حصہ ھے اور یہ جملہ ادارے مدینہ ایجو کیشن ٹرسٹ جو ایک رجسٹرڈ ادارہ ھے کے ذریعہ چلایا جاتا ھے۔
محمد شھادت حسین فیضی
خادم مدرسہ مدینۃالرسول جلوہ آباد کوڈرما جھارکھنڈ
محمد شھادت حسین فیضی
خادم مدرسہ مدینۃالرسول جلوہ آباد کوڈرما جھارکھنڈ
No comments:
Post a Comment