Saturday, July 20, 2019

طلبہ میں "حفظِ متون" کا ماحول پیدا کیجیے

ہر فن میں کچھ نہ کچھ ایسی مختصر کتابیں لکھی گئی ہیں، جنھیں *متون*  کا درجہ دیا گیا ہے. ان میں اختصار کا ایک مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلبہ فن کے اصول و مبادی کو پہلے زبانی یاد کرلیں. اور ان کے اہم اہم مباحث سے آشنا ہوجائیں.
پھر شروح کے ذریعے ان کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے .
لہذا برصغیر کے مدارس میں *حفظ متون* کی اہم روش کو ازسر نو زندہ کرنے کی ضرورت ہے. تاکہ بیش بہا فوائد حاصل ہوں اور  *متون وشروح* کی اپنی اپنی افادیت برقرار رہے.
مثلاً :
بچوں میں *حدیث* کا ذوق پیدا کرنا ہو تو شروع شروع میں اس کے اصول پر مشتمل  حسبِ ذیل متون کو سامنے رکھا جاسکتا ہے :
(1) المنظومۃ البیقونیہ... جس میں اصول حدیث کو 34/ عربی اشعار میں پرویا گیا ہے.
(2) نخبۃ الفکر...... جو نہایت مختصر متن ہے، اور لگ بھگ پندرہ صفحات پر مشتمل ہے.
انھیں حفظ کرادیا جائے. تو اس سے فن میں بنیاد مضبوط ہوجائے گی، پھر آگے کافی آسانی ہوگی.
ورنہ ہوتا یہ ہے کہ فضیلت کے بعد بھی طلبہ حسن اور صحیح کی تعریفیں بتانے سے قاصر رہتے ہیں.
اسی طرح *متون علم عقیدہ، متون تفسیر، متونِ اصول فقہ، متونِ فقہ* وغیرہ مختلف فنون میں اہم اور مختصر متن کا انتخاب کرکے زبانی یاد کرانے کی کوششیں فن کے مبادیات سے وابستگی کا اہم ذریعہ ثابت ہوں گی.
#فیضان-سرور-مصباحی
  جامعۃ المدینہ _ نیپال
    20/ جولائی 2019

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...