زائرہ وسیم ایک آئڈیل
بنی اسرائیل کے ایک گنہگار شخص نے رب کی بارگاہ میں عرض کیا.. اے میرے پروردگار!میں نے 20 برس تیری اطاعت و بندگی میں گذارے اور 20 برس تیری معصیت اور نافرمانی میں۔ اب اگر میں واپس آنا چاہوں اور توبہ کرلوں تو کیا تو مجھے قبول کرلے گا؟اسے ایک ندا آئی:جب تک تو ہم سے محبت کرتا تھا ہم بھی تجھے چاہتے تھے اور جب تو ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہم نے بھی تجھے چھوڑ دیا۔تونے ہماری نافرمانی کی ہم نے تجھے مہلت دی اور اگر تو ہماری طرف پلٹنا چاہے تو ہم تجھے قبول کرلیں گے۔چنانچہ اس شخص نے سچے دل سے توبہ کی اور پھر سے اللہ کے عبادت گذاروں میں اس کا شمار ہونے لگا…
زائرہ وسیم اٹھارہ سال کی ایک ایسی بچی ہے جس نے فلم انڈسٹری کی چکا چوندھ حیا شکن دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی بلندیوں کو پاپوش بنا لیا ، زائرہ کو فلم انڈسٹری میں ہاتھوں ہاتھ لیا جانے لگا اور بلاشبہ زائرہ ایک طبقے کے لیے آئڈیل بن گئ.. لیکن زائرہ کی اس گناہوں بھری ترقی والی زندگی سے اس کے پریوار کی ایک ذات قطعی خوش نہ تھی اور وہ اسکی اپنی ماں تھی ..زائرہ اپنی ڈائری میں لکھتی ہے کہ” فلم انڈسٹری کے ڈسیزن پر امی نے کلی طور پر مخالفت کی اور حتی المقدور مجھے روکنے کی کوشش کی لیکن پاپا نے موافقت کی اور میں فلمی دنیا میں آ گئ “..
زائرہ لکھتی ہے کہ میری امی ایک دیندار گھرانے سے ہیں اور نماز کی پابند ہیں وہ میرے لیے ہمیشہ دعائیں کرتی کئی بار رات کو میں نے امی کو دعاؤں میں روتے ہوئے دیکھا، اکثر وہ مجھے سمجھایا کرتی…. خدا کا بے پناہ شکر و احسان کہ اس نے مجھے توبہ کی توفیق عطا فرمائ… زائرہ لکھتی ہے کہ امی نے میرے لیے ترکی کا ایک خوبصورت مصلی اور نماز کا نیا ڈوپٹہ بھی نکال رکھا ہے دو ایک بار ایسا ہوا کہ میں نے نماز کے بعد سلام پھیرا تو دیکھا امی میرے پیچھے کھڑی ہیں.. میں نے تعجب خیز نظروں سے دیکھ کر پوچھا، کوئی کام ہے کیا؟ امی بولی،،، نہیں میری جان تمھیں نماز پڑھتا دیکھ کر سوچ رہی تھی میں کتنی خوش نصیب ہوں جو اللہ پاک نے تمھاری ایسی پیاری بیٹی سے مجھے نوازا ہے…
یقیناً زائرہ کے اس بہترین عمل میں اس کی ماں کا بنیادی کردار ہے(اللہ اس ماں کو سلامت رکھے) جس نے خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں اپنی اولاد کی ہدایت کی خاطر گریا و زاری کی.. تو خدائے رحمن نے اسے قبول فرما کر زائرہ کو راہ جنت عطا فرمائ..
ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے رہ روے منزل ہی نہیں
بلا شبہ زائرہ وسیم دنیاوی رنگینیوں میں اپنی آخرت کو تباہ کرنے والی لڑکیوں کے لیے ایک بہترین آئڈیل ہے.. اللہ تبارک و تعالیٰ ایسی تمام خواتین کو توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور زائرہ وسیم کو استقامت عطا فرمائے…
*منقول*
No comments:
Post a Comment