محترم المقام قابل صد احترام حضرت ناظم تعلیمات صاحب..!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ..!
بعد سلام خدمت عالیہ میں عرض ہے کہ احقر کا ننھاسا دل زیارت والدین کے لئے مرغ بسمل کے مانند تڑپ رہا ہے، پیہم ضبط کے باوجود آہ و فغاں میں کمی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی بلکہ آہوں اور سسکیوں کے تصدق چراغ غم کی سوز و تپش روز بروز بڑھتی ہی جاتی ہے
اپنی فطرت کے تقاضے سے ہر اک مجبور ہے : چھوٹ سکتا ہے مذاق عشق پروانے سے کیا !!؟
اسلئے آں حضور والا سے مودبانہ درخواست ہے کہ رند خراب حال پر اپنی مسیحائی کے دو چار قطرے برسا کر ناچیز کی جمعرات بمطابق 5 اپریل تک کی رخصت منظور فرمائیں۔
اس طرف بھی کرم اے رشک مسیحا کرنا : کہ تمہیں آتا ہے بیمار کو اچھا کرنا..!!

No comments:
Post a Comment