Thursday, March 28, 2019

ایک نصیحت آمیز بات

ایک نصیحت آمیز بات
میں ایک دن سوچ رہا تھا کہ آخر
پیچھے اس امام کے اس کا مطلب عوام کیا سمجھتی ہے
تو میرے سمجھ میں جو آیا اسے جان کر آپ حیران ہو جائیں  گے
پیچھے اس امام کے
یعنی اس کے پیچھے لگ جاؤ
کہاں جاتا ہے
کیا کرتا ہے
کب سوتا ہے
اکثر یہ سنت نہیں پڑھتا
اس سے پہلے کہاں پڑھاتا تھا
وہاں سے کیوں نکالا گیا
وہاں کیوں جاتا ہے
اس سے کیوں بات کرتا ہے
موبائل کون سا ہے
گاڑی بہت تیز چلاتا ہے
کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے
جب آیا تھا تو پتلا تھا. اس کو چربی چڑھ گئی ہے
شہر کیوں جاتا ہے
وغیرہ وغیرہ
آج اکثر ائمۂ مساجد ان چیزوں کے شکار ہیں
وہ اپنا دکھڑا کہیں تو کس سے کہیں
ان کا کوئی حامی اور مدد گار نہیں
قوم جب چاہتی ہے اماموں کو نکال دیتی ہے
لیکن اکثر جگہ قوم اماموں کو حسد کی وجہ سے نکالتی ہے
امام بیچارہ بھی اپنا بیگ اٹھا کر چل پڑتاہے
جیسے ہی وہ جاتا ہے قوم اس کی ایک برائی سو برائی بنا کر عوام کے سامنے رکھتی ہے
اگر یہ جھوٹ ہے تو آپ مجھے بتائیں
اور اگر سچ ہے تو آگے فاروڈ کریں
ہماری بس ایک ہے مانگ ہے کہ امام کا بھی کوئی امیر ہونا چاہئے  جس سے وہ اپنا درد بیان کر سکے
اور پھر نکالنے والوں کو سبق سکھایا جائے
مرتب کردہ.  ایک مظلوم امام

1 comment:

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...