Friday, March 29, 2019

میڈیا

میڈیا
کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے ؟
شاگردوں نے استاد سے پوچها :
سفسطہ /مغالطہ سے کیا مراد هے؟
استاد نے کہا : اس کے لیے ایک مثال پیش کرتا ہوں. دو مرد میرے پاس آتے ہیں. ایک صاف ستهرا اور دوسرا گندا. میں ان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ غسل کرکے پاک و صاف ہو جائیں. اب آپ بتائیں کہ ان میں سے کون غسل کرے گا ؟
شاگردوں نے کہا: گندا مرد.
استاد نے کہا: نہیں بلکہ صاف آدمی ایسا کرے گا کیونکہ اسے نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو صفائی کی قدر و قیمت معلوم ہی نہیں.
اب بتائیں کہ کون نہائے گا ؟
بچوں نے کہا: صاف آدمی. استاد نے کہا: نہیں بلکہ گندا نہائے گا کیونکہ اسے صفائی کی ضرورت ہے.
اب بتائیں کہ کون نہائے گا ؟
سب نے کہا: گندا. استاد نے کہا : نہیں بلکہ دونوں نہائیں گے کیونکہ صاف آدمی کو نہانے کی عادت ہے جبکہ گندے کو نہانے کی ضرورت ہے.
اب بتائیں کہ کون نہائے گا ؟
سب نے کہا :دونوں. استاد نے کہا: نہیں کوئی نہیں. کیونکہ گندے کو نہانے کی عادت نہیں جبکہ صاف کو نہانے کی حاجت نہیں.
اب بتائیں کون نہائے گا ؟
بولے :کوئی نہیں.
پهر بولے کہ استاد !
آپ ہر بار الگ جواب دیتے ہیں اور ہر جواب درست معلوم ہوتا ہے. ہمیں درست بات کیسے معلوم ہو ؟
استاد نے کہا :
سفسطہ اور مغالطہ یہی تو ہے
بچو !
آج کل اہم یہ نہیں  کہ حقیقت کیا ہے ؟ اہم یہ ہے کہ میڈیا کس چیز کو ثابت کرنا چاہتا ہے،
منقول

No comments:

Post a Comment

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...