Saturday, July 20, 2019

پنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں

ا

1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔

2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔

3۔ ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیرو تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟ میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔

4۔ میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔

5۔ مجھے معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔

6۔ واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پر سکون نیند آئی۔

7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریباً پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوں مجھے اس سے بہت پر سکون نیند آتی ہے میں اپنے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں ۔

8۔میرے پاؤں میں درد رہتا تھا میں نے روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دی اس عمل سے میرے پاؤں کا درد ختم ہو گیا ۔

9۔ میرے پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سے چور ہو جاتی تھے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پاؤں کی سوزش دور ہو گئی ۔

10۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔

11۔ زبردست کمال کی چیز ہے۔ پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ میں اب روزانہ رات کو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔

12۔ میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا تھا جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی ۔

13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میرے ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھا پچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا میں مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماً پر سکون رہتی ہوں ۔

14۔ میرے پاؤں سن ہو رہے تھے میں چار دن سے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے ۔

15۔بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ، میرا دوست مجھے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر 90 سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر انگلیوں کے درمیان ، ناخنوں پر اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں ، انگلیوں ، کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ناف میں چار پانچ قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا اس سے میرے خونی بواسیر میں کافی حد تک آرام آ گیا اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔

16۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔

17۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے مجھے بہت پرسکون نیند آئی ۔

18۔میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ جب سے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پر سکون نیند آتی ہے ۔

19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے کمر کا درد کم ہوگیا ہے اور اللہ پاک کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے ۔

وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:۔

وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں جوتے صاف کرتے ہیں ، تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔

قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو
Foot Reflexogy

کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے۔

پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں ان شاءاللہ صدقؑہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا

ھوشیار

ھوشیار
آرایس ایس اور یہودیوں کی خفیہ تنظیم موساد کی جانب سے کچھ  باریش صاحب جبہ ودستار خریدے گئے ھیں۔ جو سبھی مسلک ومشرب میں موجود ھیں انکا صرف ایک ہی کام ھے مسلک کے نام پر پیرو مرشد،سلسلہ اور علاقے کے نام پر مسلمانوں میں خلفشار، انتشار اور افتراق پیدا کرنا انہیں اس کے لیۓ خاصی رقم دی جاتی ھے اور انہیں مطمءین کردیا گیا ہے کہ اگر پوری دنیا کے ایک ارب مسلمان تباہ وبرباد بھی ھو جائیں گے پھربھی آپ کا مسلک اور آپ محفوظ رھیں گے ۔اس لیۓ کہ ھم آپ کی حفاظت کریں گے ۔ چنانچہ یہ جھوٹے ان جھوٹوں پہ بھروسہ کرکے پاک و ہند کے ساتھ پوری دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ختم کر رھے ھیں اور کمزور کر رھے ھیں اور خودکو سچا اور پکا مسلمان  بتا کر مسلمانوں میں اختلاف ونفاق پیدا کر رہے ہیں ایسے لوگوں کی شناخت بہت آسان ہے آپ دیکھیں گے کہ یہ لوگ شوشل میڈیا پہ اخبارات میں اسٹیجوں پہ ہر جگہ انکی زبان و قلم سے صرف اور صرف نفاق واختلاف کی ھی بات ھوگی اس لیۓ کہ نفاق بین المسلمین ان کی  زندگی کا مقصود اول ھے۔ کیوں کہ اتحاد انکی موت ھے اور اختلاف زندگی یہ خودکو زندہ رکھنے کے لئے اختلاف کرتے رھیں گے اور یہ لوگ مرنا نہیں چاہتے اس لیۓ کسی بھی نوعیت وجھت سے مسلمانوں میں اتحاد نہیں ھونے دیں گے ایسے لوگ خواہ ہم میں ھوں یا ان لوگوں میں ھوں مسلمانوں کو بچانے کے لیے ان کو ختم کر نا ھی ھو گا۔ نہیں تو؟

کھلا خط

مکرمی
                        سلام مسنون
یہ تصویر آپ تک پہونچ رہی ہے
یہ کوئ اور نہیں دنیا کی سب سے مظلوم قوم علماء کرام کی ہے جو منصب امامت پر فائز ہوکر اپنے علمی کمالات کے جواہر پاروں سے اپنی قوم کو مالا مال کرتا ہے مذہب و مسلک کے ساتھ ساتھ ملک سے محبت و عقیدت کا خوب صورت پیغام ممبر و محراب سے نشر کرتاہے
لیکن
ابتک یہ مظلوم قبیلہ  اراکین مساجد ومدارس کے ظلم و ستم سے پریشان تھا کہ۔ اب حکومتی سطح پر بھی یہی جماعت آر ایس ایس دھشت گردوں کے ہتھے چڑھ گئ  ہے جس کی تازہ مثال ہے
یہ مظلوم امام
ملک بھر میں جاری مآب لیچنگ
کے نام پر مسلم نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے بی جے پی آر ایس ایس کے غنڈے
دن کے اجالے میں ہزاروں کی بھیڑ میں ہاتھوں میں کیمرہ لیکر
خوشیوں میں سرشار ہوکر ہمارے مسلم نوجوانوں کو ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دے رہے ہیں جس کی تازہ مثال
جھارکھنڈ کا تبریز انصاری ہے
  اب نشانے پر ہیں امام مساجد
......................................
موجود ہ عذاب مودی کے شکار
اب ہماری مساجد کے ائمہ کرام بن رہے ہیں
کہیں بنگال تو کہیں مدھیہ پردیش تو کہیں اور مختلف مقامات پر کبھی چلتی ٹرین سے نیچے پھینک دیا جارہا ہے تو کہیں ان پر جان لیوا حملہ کیا جارہا ہے
حد تو یہ ہوگئ کہ سامنے جو تصویر امام صاحب کی ہے
انہیں حجرہ سے نکال کر بڑی بے رحمی سے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر لہو لہان کیا جاتا ہے
مگر پھر بھی ہم یہ سب دیکھ کر سن کر بھی خاموشی کا ماسک پہن رکھے ہیں
   میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنی خانقاہوں کے سجاد گان سے ؟
میں جواب چاہتا ہوں؟
عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے پیران عظام سے
جن کی تعریف و توصیف میں یہ مولوی صاحبان
امام رازی امام غزالی مجدد رواں صدی
فقیہ عصر چاہے بھلے وہ علمی طور پر  مرحوم ہوں سب کچھ بنادیتے ہیں
کیوں وہ ائمہ مساجد کی اس بے بسی پر شہر خاموشاں کا منظر پیش کررہے ہیں
میں سوال کرنے کا حق رکھتا ہوں
ائمہ مساجد سے کب تک وہ اپنی امامت کو بچانے کیلئے
اپنی تقریروں میں لطائف و چٹکلے کے انبار لگاتے رہیں گے
کیا انہیں یہ احساس نہیں کہ ہماری جماعت کا ایک مولوی اتنی بے دردی کے ساتھ پیٹا جارہا ہے
ٹرینوں میں ہمارا سفر دشوار بنایا جارہا ہے
آخر بھوت پریت شیطان کو چند منٹوں میں بھگانے کا دعویٰ کرنے والے
یہ ائمہ کرام بی جے پی آر ایس ایس شیطان کو رفو چکر کرنے کیلئے کب لوبان سلگائیں گے
کب یہ اپنے حجرے سے نکل کر
غریب مولوی کی حفاظت کیلئے
لیموں کا ٹیں گے
میں منتظر جواب رہوں گا ===.================
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری
*************************
  ہم سوئیں گے  ہماری قوم مکمل سوئے گی
ہم جاگیں گے ہماری قوم ہم سے زیادہ جاگے گی
لہذا با ادب عرض گزار ہوں
کہ جس طریقے سے اب حکومتی کارندے آر ایس ایس کے بھگوا غنڈے ائمہ کرام کو مار رہے ہیں
اب ان کی حفاظت کے لیے ہمیں صدائے احتجاج بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے
  کیونکہ یہ ایک کا معاملہ نہیں ہے
کل  آتش مودی وآر ایس ایس میں پھر کوئ خلیلی کو نہ ڈالا جائے
اس آتش کدہ کو بجھانے کے لئے ہمیں بھی  حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے
اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم بھی اجتماعیت کے ساتھ پرامن طریقے سے اپنی بات دستور ہند کے سائے میں بیٹھ کر ارباب اقتدار کے ایوانوں میں پہونچائیں
ورنہ آپ کی خاموشی ہم سے نہ جانے کتنے غریب مولوی کو چھین لے گی
بھگوا دھشت گردی کی آ ڑ میں
نہ جانے کتنے حافظ جنید
تبریز انصاری کو قربان گاہ تک لے جایا جائیگا
      (   یاد رکھیں)
نہ جانے کتنے علماء کرام ائمہ مساجد ان کی لسٹ میں شامل ہیں
جو یکے بعد دیگرے
قربانی کے لئے تیار کئے جارہے ہیں
        (    اپیل)
اس وقت حالات بہت نازک موڑ پر ہیں
ضرورت ہے کہ تمام اختلافات کو بھلا کر اجتماعیت کے ساتھ ان مظلوم علماء کرام ائمہ مساجد کی مدد کریں
عبدالرحمن

ابهي رات ۲ بجے ہیں لگ بھگ اور نیند نہیں آرہی ہے ؟

وجہ یے ہے کہ,
احساس ہو رہا ہے عالموں کی کیا شان تھی لیکن آج کوئ بھی عالم جو دولت مند ہو کیا وہ عالم بن کر (کہیں امامت و خطابت یا درس و تدریس) کے کام کو  پسند کرتا ہے ؟
۹٥% لوگ یہی جواب دینگے نہیں لیکن ایسا کیوں ؟
عالم کی زندگی پر تھوڑا نظر ڈالئے
جب حفظ کا دور ہوتا ہے تب فجر سے ظہر تک اور عصر کےبعد مغرب کے بعد عشاء کے دیر رات تک بس اتنا ہی نہیں بلکہ فجر سے پہلے بھی اس طرح پڑھائی کرنی ہوتی ہے کہ سر اونچا نہ ہو جائے
اور جب عربی کا وقت آتا ہے تو ١۰یا ١١یا ١۲ کتاب پہلی کلاس ہی میں تھمادی جاتی ہیں
اور جیسے جیسے آگے بڑھنا ہوتا ہے کتابیں بھی بڑھتی رہتی ہیں یہاں تک کہ بخاری اور مسلم جیسی مقدس کتابوں کو پڑھتے ہیں
اور پڑھائی کے دور میں کھانے کا تو کیا کہنا. ماشاء الله دنیاکی واحد قوم ہے جو کھانے کے بارے میں اتنا  صبر کرتی ہے بلکہ جس دن یہ پڑھنے والے طالب علم گوشت اور بریانی وغیرہ کھاتے ہیں اس دن کو یہ اپنی عید تصور کرتے ہیں
اس کے بعد کیا ہوتا ہے بچہ کم سے کم ١٣سال پڑھنے کے بعد اب وہ سوچتا ہے میری ماں بیمار ہے میرے ابو بوڈھے ہو گئے ہیں میری چھوٹی بہن کی پڑھائی ہے میری بڑھی بہن کا نکاح بھی کرنا ہے اور بھی کئ ذمہ داری ہیں
کچھ کرتا ہوں
مگر کیا کروں
میں حافظ قرآن بھی ہوں عالم بھی ہوں فاضل بھی ہوں مگر کروں کیا ؟
سوچتا ہے امامت کروں لیکن معاوضہ ۸۰۰۰ہےیا ١۰۰۰۰ہے لیکن صبر کی انتہا دیکھئے وہ کہتا ہے ماشاء اللہ
اس کے بعد کیا ہوتا ہے. ارے امام صاحب نے ظہر نہیں پڑھی. تو. تو. تو تو ان کے پیچھے نماز نہیں ہو سکتی
امام صاحب باہر کیوں گئے مسجد سے ؟
امام صاحب سنت نہیں پڑھتے
امام صاحب کے کپڑے. اوہو امام صاحب آپکو شرم نہیں آتی
امام صاحب رکوع لمبا سجدہ چھوٹا
ایسے بیشمار مسائل کیوں کیوںکہ آپکو ۸۰۰۰جو دے رہے ہیں
میرے بھائیو شرم کرو شرم یہ قوم اور کتنا ذلیل ہوگی بتاؤ مجھے
یاد کرو اللہ کے نبی نے فرمایا تھا.. العلماء ورثة الأنبياء
اور دین کے رہبر اور رہنما بتایا گیا تھا ان کو
اور ایک تقریر متولی کے خلاف کیا کردی. کہ نماز فجر پڑھنا ضروری ہے
فیصلہ ہوتا ہے مولانا صاحب آپ ٦اور٧گھنٹہ فون پر ہی لگے رہتے ہیں آپ مسجد کا خیال نہیں رکھتے
ادھر سے مولانا صاحب جواب دیتے ہیں معاف کردیجئے
ادھر متولی نہیں مولانا صاحب معافی نہیں اب چلے جایئے مسجد میں کوئی جگہ نہیں ہے
او ہو زمین پیر کے نیچے سے کھسک چکی ہوتی ہے کہ ایک ہفتہ بعد ماں کا اپریشن ہونا تھا
میرے بھائیو غور کرنا میری اس تحریر پر اور شرم کرنا
اتنا بڑا ظالم تو فرعون بھی نہ رہا ہوگا جتنے ظالم آج کے متولی ہوتے ہیں
علماء کی قدر کرو اور آپکو بتادوں آپکی آخرت کو برباد کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ آپ علماء کی قدر نہیں کرتے. اور
کہ رہا ہوں جنون میں نہ جانے کیا کیا 
کچھ تو سمجھے خدا کرے کوئی
اللہ علماء کی قدر کرنے اور ان سے استفادہ کی توفیق دے آمیں_
*یہ صرف میں نیں احساس لکھے ہیں  اور آپ سی اصلاح کی امید یے*

افتتاح کے وقت فیتہ کاٹنا

(مسئلہ) کسی دوکان کے ادگھاٹن میں فیتہ کاٹنا حرام یا ناجائز ہے؟ کیا اسے علماء کاٹ سکتے ہیں؟
(الجواب) حرام یا ناجائز کام تو نہیں لیکن اگر بلا منفعت ہو تو عبث ہے اور ہر عبث میں تضییع وقت جو کہ ممنوع ہے. اور فساق کو اس کے لیے مدعو کرنا جائز نہیں کہ اس میں اس کی تعظیم ہے جبکہ اس کی توہین شرعا واجب ہے.
قال رسول الله ﷺ: من حسن اسلام المرء ترکه ما لا یعنیه. (جامع الترمذی، م: ٢٣١٧، عن أبی هريرة؛ م: ٢٣١٨، عن علي بن حسين رضی الله تعالى عنهما)
حضوراکرم ﷺ نے فرمایا کسی آدمی کے حسن اسلام میں سے یہ ہے کہ جو بے فائدہ اور بے سود کام ہو اسے چھوڑ دے.
حدیث مرفوع: اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش. (شعب الایمان، ۴۸۸۶؛ کشف الخفاء، م: ۲۷۵، ۱/ ۸۷؛ ضعیف)
جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔
ہاں علماء کو اس کی خاطر مدعو کرنا جائز کہ اس میں علماء کی تعظیم ہے، یہ ادب ہی قوم کی سر بلندی کا سبب اور علماء کی تشریف آواری دوکان میں سببِ نزول برکات منجانب رب اور دیگر منفعتیں جو اس فعل سے جڑی ہیں اس فعل کو حسن بناتی ہیں. والله تعالی اعلم
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

کیا نماز میں دفع شک کے بعد بھی سجدہ سہو واجب رہے گا

(مسئلہ) سجدہ میں شک ہوا کہ چوتھی رکعت ہے یا تیسری، اسی حالت میں بیٹھ گیا پھر معلوم ہوا کہ ہاں چوتھی ہی ہے لہذا اسی پر نماز مکمل کی تو کیا حکم ہوگا؟ کیا ہر شک کی صورت میں سجدہ سہو ہے؟
(الجواب) بحالت سجدہ سوچنے میں ایک رکن یعنی تین بار سبحان الله کہنے کی مقدار بھر تاخیر ہوئی تو سجدہ سہو واجب تھا جو ادا نہ کیا جائے تو نماز واجب الاعادہ ہوگی اور ایک رکن مقدار سے کم تاخیر کی تو نماز ہوگئی.
صورت مسؤلہ میں جب یقین سے معلوم ہوگیا کہ چوتھی رکعت ہی ہے تو شک دفع ہوگیا. اب یہ شک کی صورت نہیں رہی. صورت شک میں سجدہ سہو تب ہوتا ہے جب نمازی ظن غالب تک نہ پہنچ سکے مثلا اگر تیسری میں شک ہوا کہ تیسری ہے یا چوتھی اور نمازی کا غالب گمان نہ اس طرف ہے نہ دوسری طرف احتیاطا قلیل کو اختیار کیا تو سجدہ سہو واجب ہوگا. اور اگر ظن غالب تھا اسی پر عمل کر لیا تو سجدہ سہو کی ضرورت نہیں کیونکہ فقہ میں ظن غالب کا حکم وہی ہے جو یقین کا ہے یا جو یقین کو شامل ہو. والله تعالی اعلم۔
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی۔

مشت زنی اسباب وعلاج

مشت زنی اسباب وعلاج
*اس پوسٹ کو خوب شیئر کریں ہو سکتا ہے کسی کی زندگی بربادی سے بچ جاے*
*محترم المقام لائق صد احترام جناب مولاناحکیم مصباحی صاحب قبلہ دامت فیوضہم السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ بعدہ آداب تسلیمات کے*
*میرے ایک نوجوان دوست ہیں عبدالصمد  عمر تقریبا ٢٤ سال ہے   ایک سال قبل ان کی شادی ہوی ہے لیکن جب سے شادی ہوی ہے تب سے کبھی بمبی کبھی کلکتہ کبھی دہلی بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں گھر میں رکتے ہی نہیں*  
*بات در اصل یہ ہے کہ تعلیم پورا کرنے کے چکر میں شادی میں تاخیر ہوی اسی درمیان میں ان کو کچھ بد چلن لڑکوں کا ساتھ ہوگیا بس پھر کیا تھا انہوں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی جو آج تک بھگت رہے ہیں* 
*ان کو مشت زنی جیسی خبیث  لت لگ گیئ ہے جو شائد ابھی تک نہیں چھوٹی ہے*
*شریک حیات کے پاس جانے میں بڑی گھبراہٹ* *ہوتی ہے  عضوء تناسل میں تناو بالکل نہ کے برابر ہے اسی لیے شرمندگی سے بچ نے کے لیے بسترپر جانے سے پہلے کوی*  
*vigora*
*نام کی کوی دوا کا استعمال کرتے ہیں    عضوء خاص میں ٹیڑھا پن زیادہ آگیا ہے* 
*لھذا  حضور والا   ان کی زندگی کی خوشی اللہ تعالی نے آپ کے ہاتھوں میں دوا کی شکل میں دے رکھا ہے    آپ سے میری گزارش ہے کہ نظر کرم فرمادیں ورنہ اسی طرح اگر رہا تو زندگی برباد ہو جائگی*
*اور ایک گزارش ہے مشت زنی کے جسمانی نقصانات اور اس بد فعلی کا شریعت کی رو سے کیا انجام ہوگا وہ ضرور تحریر فرمادیں تاکہ آپ کی تحریر دکھا دوں ممکن ہے راہ راست پر آجاے*
*نسخہ جات کو جمع کرکے دوا تیار کرنا سب کی بس کی بات نہیں ہے   نظر کرم فرمادیں  بڑی کرم نوازش ہوگی* 
*فقط والسلام        سائل محمد عبداللہ برکاتی  بمبئ*
*الجواب وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*جلق مشت زنی*
*اپنے ہی ہاتھ سے اپنے* *عضوخاص کو بار بار حرکت دینے ملنے اور سہلانے سے عضو خاص میں انتشار اور ہیجان پیدا کر کے منی خارج کر دینے کا نام جلق یا مشت زنی ہے ۔*
*جلق مشت زنی کے اسباب*
*جلق کی عادت کا اصل سبب اور محرک تو* *جنسی جزبات کا ہیجان و اشتعال ہے مگر اس کے بتانے اور سکھانے والے ہم عمر دوست اور ساتھی ہوتے ہیں ایک بار یہ عمل کرنے کے بعد اس کی لزت بار بار کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔*
*جلق مشت زنی کے نقصانات*
*عضو خاص کو ہاتھ کی رگڑ پہنچنے سے اس کی ساخت خراب ہو جاتی ہے عضو خاص سکڑ کر چھوٹا رہ جاتا ہے اعصاب ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بوقت* *صحبت ان میں پوری ایسادگی اور سختی پیدا نہیں ہوتی جڑ پتلی پڑ جاتی ہے رگیں پھول کر موٹی ہو جاتی ہیں* *آنکھوں کے چاروں طرف سیاہ گھیرہ بن جاتا ہے چہرہ بدنما بے رونق اور پیلا پڑ جاتا ہے اداسی اور پست ہمتی آ گھیرتی ہے اور کبھی کبھی خود کشی کی خواہش ہونے لگتی ہے ۔*
*رفتہ رفتہ عضو کی حس تیز ہو جانے کی وجہ سے شہوت جلد غالب ہو* *جاتی ہے اس گندی عادت کے برے نتائج بہت دور تک جاتے ہیں کبھی کبھی اس کے مریض مرگی اور تپ دق میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ پاگل پن کے شکار ہوجاتے ہیں. اور ہڈیوں کا دھانچہ بننا شروع ہوجاتا ہے  بیوی کے قابل نہیں رہتا. شرمندگی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے.*
*لیکن یہ لا علاج.مرض نہیں ہے*
*ان شاء اللہ مریض قابل عورت بن سکتا ہے مرد* *کامل بن سکتا ہے بشر طیکہ مکمل صبر کے ساتھ علاج کرے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو گواہ بنا کر*
  *توبہ کرے اچھے لوگوں کی سنگت اختیار کرے. نماز کی پابندی* *کرے. باوضو رہے. گندی فلموں سے بچے. اور ذکر اذکار میں دل لگائے اور علماء وصلحا کی محفل میں شرکت کرے بزرگان دین کے مزارات پر* *حاضری دیکر معافی کا طلبگار ہو*.
*سوتے وقت سونے کے اذکار کی پابندی کرے، دائیں کروٹ پہ سوئے اور منہ کے بل اوندھا مت* *لیٹے؛ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح لیٹنے سے منع فرمایا ہے۔*
*اگر انسان اس گناہ میں ملوث ہو بھی جائے تو فوری توبہ استغفار کر لے، نیکی کرے ، مایوسی اور اداسی کا شکار نہ ہو؛ کیونکہ یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔*
*آخری بات عرض کر کے رخصت ہو رہا ہوں*
*مشت زنی یعنی ہاتھ سے مادہ گرانے کے جسمانی نقصانات:*
*اس فعل جسمانی نقصانات کے بارے میں سب سے بڑا نقصان جنسی غدود کو متحرک* *کرنے کا سبب بن جاتا ہے جس کے نتیجہ میں جنسی غدود زیاده کام کرنے لگتا هے اور یه اس کی نامناسب فعالیت کا* *سبب بن جاتاہے ـ اس کے اثرات، من جملہ غدود وذى میں ورم، نطفہ کی نالی میں ورم، پیشاب کی نالی میں ورم، آله تناسل کا فالج ہونا، بے اختیار* *منی کا نکل جانا، منی کا جلدی نکل جانا، ہمبستری کی بیماریاں اور بانجھـ ہونا و غیره شامل ہیں ـ اس کے علاوه:*
*سب بڑا نقصان عضو خاص کا پتلا اور چھوٹا ہونا ہے*
*4اس کے علاوه:*
*1ـ بینائی کی کمزوری ـ*
*2ـ پچکے گال زرد چہرہ*
*3ـ پٹھوں کی کمزوری*
*4ـ بدن کا دبلا اور پتلا ہونا*
*5ـ سردرد اور چکر آنا*
*6ـ باربار زکام میں مبتلا ہونا*
*7ـ خون کی کمی*
*8ـ زانو کا سست ہونا*
*9ـ آنکھوں کے گرد سیاہی پیدا ہونا*
*10ـ چہرے کا زرد ہونا*
*11ـ شنوائی میں کمزوری *اور اختلال کا پیدا ہونا*
*12ـ چہرے پردانے نکلنا*
*13ـ نیند میں اختلال پیدا ہونا*
*14ـ اس فعل کی شدت کی صورت میں اذیت و آزار پهنچنا جلق کے اور نقصانات شمار کئے گئے ہیں*
*ب) نفسیانی نقصانات:*
*1ـ حافظه کی کمزوری، حواس باختہ ہونا اور تمرکز فکری کی ناتوانی سے دوچارہونا ـ*
*2ـ اضطراب، خوف اور پریشانی ان خصوصیات میں سے ہیں جو مشت زنی کرنے والے کو نهیں چھوڑتی ہیں، وه ہمیشہ وسواس اور تذبذب کی حالت میں رہتا هے ـ*
*3ـ دل شکستگی: دل شکستگی کے نمایاں علائم میں سے، بے احساسی بے تفاوتی، بد ذوقی، سستی، گوشہ نشینی، غم و اندوه، ہنر، ورزش اور معنوی امورے عدم دلچسبی ہے ـ*
*4ـ جھگڑا کرنا اور بد* *اخلاقی: مشت زنی کرنے والا ما حول کی معمولی تحریک کے مقابلہ میں* *حساس ہوتا، دوسروں سے گفتگو کرنے کا حوصله* *نهیں رکھتا ہے، جلدی رنجیده ہوتا ہے، فوراً آپے سے باهر ہوتا ہے اور* *روشنی، آواز اور رفت و آمد کے مقابله میں غیر معمولی حساسیت دکھا تا ہے ـ*
*5ـ زندگی سے ناامید ہوناـ*
*6ـ قوت تخلیق کی نابودی، استعدادوں اور توانائیوں کو ہاتھـ سے دینا ـ*
*7ـ تعلیم، مطالعہ علمی تحقیقات اور فکری سرگرمیوں کى رغبت کو کھودینا ـ*
*8ـ ہوس رانی اور بے راه روى کا شکار ہونا اور ناجائز جنسی تعلقات کا عادی ہونا ـ*
*9ـ جذبات کا فقدان اور شر میلاہو جانا* ـ
*10ـ خود اعتمادى کا فقدا ن اور احساس کمتری، اور قوت فیصلہ کو کھودینا* ـ
*ان شآء اللہ مکمل علاج ہوجائے گا مایوسی نہیں ہونی چاہیئے* ☘☘
*گھر بیٹھے ڈاک یا کورئیر سے دوا پوری دنیا میں کبھی بھی منگوا سکتے ہیں*
*پرسنل پر رابطہ کریں*
*اسلامی شفا خانہ*
*پوشیدہ امراض کے ماہر*
*مولانا حکیم مصباحی بلرامپوری*
*بلا جھجک بات کرسکتے ہیں*

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...