زندگی کو کامیا ب کیسے بنائیں؟
آپ نے بارہا اپنی زندگی کو بدلنے کا خیال کیا ہوگا لیکن وہ خیال ایک خیال محض بن کر رہ گیا ہوگا اور عملا آپ
جہاں تھے اور جیسے تھے ٹھیک وہیں رک تھم گئے ہوں گے؟
کبھی آپ نے بہت زور سے ٹھانا ہوگا کہ اس بار آپ کم از کم اپنی زندگی کے اس گوشے کو ضرور بدلوگے جو آپ کو کافی پریشان کرتا ہے یا اس عادت کو
ضرور چینج کروگے جو آپ کو بارہاں رسو اکرتا ہے لیکن حسب معمول ایسا حقیقت میں کچھ
بھی نہ ہوسکے؟
آپ نے بارہا خود سے پوچھا ہوگا کہ میں کیسے اپنی زندگی کو خوبصورت اور پرسکون بنا سکتا ہوں اور اس کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا!
لیکن شاید آپ کی رسائی اس جوہر تک نہ
ہوئی ہوگی جہاں سے آپ کی زندگی میں تبدیلی متوقع تھے؟
شاید آپ کو معلوم ہو کہ تبدیلی کے وہ جواہر عزت نفس ،حمیت،دلجمعی اور
عزم مصمم اور کر گزرنے کا جذبہ صادق کے علاوہ کچھ اور نہیں!
لیکن چوں کہ زمانہ تغیر پذیر ہے اس لیے یقینا آپ نے بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی
طرح اپنے آپ میں کچھ نہ کچھ تبدیلیاں ضرور محسوس کیا ہوگا ۔بالخصوص ابتدائے حیات
کے ان دنوں میں جب کسی خارجی اسباب و عوامل مثلا مطالعہ کتب یا سماجی تبدیلیوں کے
پیش نظر غیر شعوری طور آپ کے اندر نئے افکار جنم لے رہے تھے اور آپ کو فکری لحاظ
سے تبدیل کر رہے تھے اوریوں آپ تحت الشعور جسمانی اور فکری لحاظ سے روز افزوں تغیر پذیر
تھے۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے آپ کبھی جھٹلا نہیں سکتے کہ بچپن کے دنوں میں ہرکوئی
فطری طور پر انتہائی تیزی کے ساتھ بدلتا
ہے اور وہ اس لیے کہ دنیا کی وہ واحد مخلوق بچے ہوتے ہیں جو آنکھ بند کرکے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں ؟
یہاں ایک سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ہم
شعوری طور پر اپنی ذات کے اندر بھی کوئی مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں؟
اس کا جواب بہت سادہ ہے کہ یقینا ہم
ایسا کر سکتے ہیں۔
لیکن دوسرا اس سے بھی اہم سوال یہ ہے کہ وہ کیسے؟
تو یہاں بھی جواب بالکل آسان ہے کہ پلاننگ اور پروگرامنگ ،خاص اسٹراٹیجک اور
تکنیک کے ذریعے،اپنے فکروخیال اور طریقہ تفکیر کو وقت
کی پکار کے سانچے میں ڈھال کر۔
تو دوستو! کیا اب بھی اصل تبدیلی کے جوہری
نکات تک آپ کی رسائی نہ ہوسکی؟
اگر ایسا ہے تو لیجیے اس کے چند نکات حاضر ہیں، لکن ٹھہر یے ....پہلے یہ فیصلہ
کیجیے کہ کیا واقعی آپ خود کو بدلنا چاہتے ہیں؟ ....اگر جواب ہاں ہے تو یہ عزم و یقین بھی آپ کو پکا کرنا ہے کہ آپ ان ہدایات پر چلیں گے،کیوں اس کے
بغیر عملی زندگی میں کسی تبدیلی کا خیال
بے فائدہ ہے۔
تبدیلی کے جواہر پارے یہ ہیں:
1.
سب سے پہلے آپ اس گوشوےکو ہائی لائٹ کیجیے جسے یا جہاں آپ تبدیلی چاہتے
ہیں اور پھر یک سوئی سے اس کے تمام اجزا کا تحلیل و تجزیہ کریں کہ آیا وہ تبدیلی
سرے سے ضروری بھی ہے یا نہیں یا ہے تو کیا اس کے پیچھے جتنی جہد مطلوب ہے وہ اس سے
زیادہ کارآمد ،ثمر آور اور ضروری بھی ہے یا نہیں اور پھر آخر میں یہ کہ اس کا کون
سا حصہ کس قدر اہم ہے اور ہمیں تبدیلی کا آغاز کہاں سے ،کب سے کرنا ہے اور کتنے دنوں میں اسے پورا کرنا ہے۔اور پھر یہ کہ اس کا ہدف کیا ہے ۔
2.
اس طرح سے آپ ایک واضح میپ تیار کیجیے اس میں عزم و ارادے کا جی پی ایس لگائیں اور آنکھ کھول کر اس کے ایک سرے سے دوسرے
سرے تک ٹھیک اسی ڈائرکشن میں چل پڑیے جو آپ کی منزل کی طرف جاتا ہے۔
3.
جب میپ ورک تیار ہو جائے تو ڈیلی
روٹین کا چارٹ تیار کیجیے اور پھر ہر دن کیا کرنا تھا اور آپ نے کتنا کیا اور کتنا
باقی ہے اس کا تجزیہ کیجیے بلکہ مراقبہ محاسبہ اور پھر مجاہدہ کیجیے۔
4.
آپ جس تبدیلی کو چاہتے ہیں اسے
اپنا اوڑھنا بچھونا اور شوق بنا لیجیے اور پھر اس کو حاصل کرنے کے لیے اس طلب کو
جنم دیجیے جو پیاس کے وقت پانی کے لیے اور بھوک لگنے پر کھانے کے لیے ہوتی ہے ۔
5.
تبدیلی کے کچھ ضروری وسائل اگر
مطلوب ہیں تو اس پر خاص توجہ دیں اور اس کے حصول کے لیے آج سے ہی تگ و دو شروع
کیجیے مثلا آپ کواپنے ٹارگٹ کے لیے کچھ کتابیں مطلوب ہیں جو آپ کے لیے مددگار ہوں
گی تو اسے حاصل کیجیے اگر کسی کلاس کی ضرورت ہے تو اسے ممکن بنائیے، اگر سائٹ وزٹ
یا مٹنگ کی ضرورت ہے تو اسے پہلے پلان کیجیے اور یوں آپ ممکنہ وسائل کو حاصل کیجیے
۔
6.
آپ سے ملتے جلتے اہداف کو حاصل کرنے والی شخصیات اگر آپ کی نظر میں
ہوں یا اس ہدف پر کسی کا کوئی ریسرچ ہو چکا ہویا آپ کا ہدف کسی کا پیشہ ہو تو آپ
ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ استفادہ کیجیے۔ان پر کوئی بایوگرافی ،ناول یا
ریسرچ ہو تو اسے حاصل کیجیے۔
7.
آپ اپنے ٹارگٹ کو للچاتی نگاہ اور
حسرت بھری آنکھوں سے دیکھیں اور یہ محسوس
کریں کے وہ آپ کے سامنے والی کرسی پر رکھی ہے اور آپ اٹھ کھڑے ہیں اور اسے دیکھ
رہے ہیں بس وہ آپ کو ملنے والا ہے۔
8.
باربار خود کو یاد دلائیے کہ وہ
تمہارے لیے ہی ہے اور تم سے بہتر اس کا کوئی حقدار نہیں اور تم ہی اس کو حاصل
کرسکتے ہیں دوسرا کوئی نہیں ۔
9.
آپ اپنی خفیہ اور ظاہری تمام تر
صلاحیتوں پر یقین رکھیے اور خود کو حوصلہ مند بنائیے،آپ اپنے مالی حالت اور عادت و اطوار ہر ایک کو غیر
معمولی اہمیت دیں اور جو کچھ حاصل ہے اسے ہی کافی سمجھیے مزید کے طلب میں سب کچھ
نہ گنوائیے۔
10. یقینا آپ نے اگر اوپر کے نقوش کو عملی زندگی میں ڈھال لیا تو دیر سویر صحیح آپ
اپنی منزل کو ضرور پہنچیں گے۔خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے
سے خوڈ پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے؟
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
मंजिल से आगे बढ़ कर मंजिल तलाश कर !!
مل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر
मिल जाये तुझको दरया तो समन्दर तलाश कर !!
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
हर शीशा टूट जाता है पथ्थर की चोट से !!
پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر
पथ्थर ही टूट जाये वो शीशा तलाश कर !!
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزرگئیں
सजदों से तेरे क्या हुआ सदियाँ गुजर गयीं !!
دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر
दुनिया तेरी बदल दे वो सजदा तलाश कर !!
ایمان تیرا لُٹ گیا رہزن کے ہاتھوں سے
ईमान तेरा टूट गया रहबर के हाथों से !!
ایماں تیرا بچالے وہ رہبر تلاش کر
ईमान तेरा बचा ले वो रहबर तलाश कर !!
ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
हर शख्स जल रहा है अदावत की आग में !!
اس آگ کو بجھا دے وہ پانی تلاش کر
इस आग को बुझा दे वो पानी तलाश कर !!
کرے سوار اونٹ پہ اپنے غلام کو
करे सवार ऊंट पे अपने गुलाम को !!
پیدل ہی خود چلے جو وہ آقا تلاش کر.
पैदल ही खुद चले जो वो आका तलाश कर !!