عزیز دوستو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امید کہ بخیر ہوں گے
سیاسی جغرافیائی یا کسی اور سبب اگر ہم میانمار جاکر اپنے مسلم بهائیوں کی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم ہندوستان میں مقیم چالیس ہزار روهنگیا مسلمانوں کی خبر گیری تو کر ہی سکتے ہیں .
واضح رہے کہ برما کے حالات سے تنگ آکر ہندوستان کا رخ کرنے والے روهنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریبا چالیس ہزار ہے جو کس مپرسی اور گو مگو کی حالت سے دو چار ہیں جب کہ حکومت ہند ان کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اعلان کر چکی ہے جس پر ان کی مایوسی مزید بڑھ گئی ہے ان کا کہنا کہ ہمیں مار ڈالو مگر میانمار نہ بھیجو کیوں کہ یہاں مریں گے تو کم از کم ہماری تجهیز وتکفین تو ہو جائے گی میانمار میں تو زندہ جلا دیا جاتا ہے .
احباب آج کل روهنگیا مسلمانوں کے تعلق سے سوشل میڈیا پر بہت اچھے جذبات کا اظہار ہو رہا ہے. آئے اپنے جذبات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ان بے سہارا لوگوں کے لیے کچھ کر گذریں جن کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے اور ہمارے لئے ممکن بھی ہے.
یہاں پر ہم یہ لکهنا نہیں بهولیں گے کہ ہندوستان میں پناہ گزیں روهنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ملک کے سیکولر طبقہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں بالخصوص پوری امت مسلمہ کی طرف سے شکرئے کے مستحق ہیں مسٹر پرشانت بهوشن صاحب جنهوں نے ہندوستان میں پناہ گزیں روهنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرکے اپنی اعلی ظرفی اور اعلی انسانی کردار کا بین ثبوت پیش کیا ہے.
میں احباب سے مخلصانہ گذارش کرتا ہوں کہ اس مسئلے کو اہمیت دیں سوشل میڈیا پر اس کو اجاگر کریں مسٹر پرشانت بھوشن جو کہ قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں ان کا ساتھ دیں ان کو تنہا نہ چھوڑیں. جرأت وہمت پیدا کرکے حق کی آواز بلند کریں مظلوموں کو سہارا دیں. اسلامی اخوت کا بھر پور مظاہرہ کریں. اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے.
اللہ اکبر
عرض گذار
فقیر انوار احمد بغدادي
10 ستمبر 2017