Wednesday, July 31, 2019

تین طلاق بل کے بعد کی تدبیریں

تین طلاق بل ایوان بالا سے بھی منظور ہوگیا ہے اور اب یہ صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد اس ادھیادیش کی جگہ لے گا جو تقریبا دوسالوں سے نافذالعمل ہے۔گر چہ پچھلے دوسالوں میں اس تعلق سے مسلمانوں پہ کوئی بڑی مصیبت نازل نہیں ہوئی۔ باوجود اس کے کہ یہ (ادھیادیش)قانون سراسر ظلم و ناانصافی پہ مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم پرسنل لاء اور ہمارے دین میں مداخلت ہے۔
اب جب کہ یہ بل قانونی شکل لینے والا ہے لہذا ہمیں اس کے بعد کی تدبیریں کرنا ناگزیر ہے تاکہ اس کالا قانون کے دینی و دنیاوی مضر اثرات کو کم سے کم تر کیا جاسکے۔
اس حوالے سے درج ذیل منصوبوں پہ کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
1. قرآن و سنت کے مطابق احسن طریقہ طلاق کوعوامی موضوع سخن بنا کر خوب عام کیا جائے۔
2. ایک ساتھ تین طلاق جو قرآن و سنت کے خلاف اور حرام ہے،نیز موجودہ جبریہ ملکی قانون کے بھی خلاف ہے۔ اس لیے اس کو بھی ممبرومحراب سے لیکر چائے اور پان کی دکان تک عوامی مذاکرہ کی شکل دی جائے۔اور لوگوں کو تین طلاق سے بچنے کی سمت تاکید کی جائے۔
3. عام لوگ جو دین و سنت سے واقف نہیں ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بیوی سے جدائی کے لیے تین طلاق دینا ضروری ہے چنانچہ ان پر جب جہالت کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو وہ تین طلاق کہہ دیتے ہیں اور جب ہوش آتا ہے تو خود کو مصیبتوں میں گھراہوا محسوس کرتے ہیں اور افسوس کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔لہذا اس حوالے سے انہیں طلاق کے مسائل سکھائے جائیں۔
4. ایک طلاق سے ہی عدت گزرنے کے بعد بیوی جدا ہوجاتی ہے اور وہ دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے اور اسی طرح  شوہر بھی آزاد ہو جاتا ہے ۔مذکورہ باتیں لوگوں کے دل و دماغ میں بٹھانے کی ضرورت ہے کہ بیوی سے مکمل جدائی کے لیے ایک ہی طلاق کافی ہے۔اور ایک ساتھ تین طلاق دینا شرعا حرام اور قانونا جرم ہے۔
جب ان باتوں سے عام مسلمانوں کی مکمل واقفیت ہوگی تو حالات جیسے بھی ہوں اور جس قدر بھی غصے کی کیفیت کیوں نہ ہو اس کے منہ سے ایک ہی طلاق نکلے گا اور وہ دو اور تین طلاق کہ طرف بڑھنے کی کوشش بھی نہیں کرے گا۔
إن شاء الله اگر ہم ایسا کر سکیں تو یقینا ہم گناہوں سے بھی بچیں گے اور ملکی قانون کے مضر اثرات سے بھی۔
5۔ میری ذاتی رائے ہے کہ علمائے دین و قائدین ملت ملک بند،روڈجام اور احتجاجی جلسہ و جلوس کو چھوڑ کر عوامی بیداری تحریک چلائیں اور تعلیمی بیداری کے ساتھ اتحاد و اتفاق کی ایسی مہم شروع کریں کہ ہم متحد ہو جائیں۔ ساتھ ہی ان معاملات کو ایسی خوبصورتی کے ساتھ عمل میں لائیں کہ حکومت کے برے منشاء پہ پانی پھر جائے۔
حکومت اس بل کو لاکر یہ چاہتی ہے کہ ہم مسلمان ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر ذلیل و خوار ہوں اور ہمارے جذبات کا استحصال ہوتا رہے۔اگر مسلم قائدین اس مصیبت کو مسلمانوں کے لیے فال نیک بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ کارنامہ یقینی طور پر ایمانی بصیرت کا نتیجہ ثابت ہوگا۔
محمد شہادت حسین فیضی

ट्रिपल तलाक विधेयक मुस्लिम महिलाओ के लिए काला कानून

ट्रिपल तलाक विधेयक मुस्लिम महिलाओ के लिए काला कानून: एदार ए शरिया झारखंड..
रांची: एदार ए शरिया झारखंड का प्रेस कॉन्फ्रेंस  प्रदेश कार्यालय इस्लामी मरकज हिन्द पीडी रांची में एदार ए शरीया झारखंड के नाजिमे आला मौलाना कुतुबुद्दीन रिजवी की अध्यक्ष
Add caption
ता में हुई। जिस में ट्रिपल तलाक से संबंधित केंद्र सरकार द्वारा लोक सभा  और राज्य सभा में पारित किए जाने  पर चर्चा हुई एवं इस के हर कानूनी पहलू पर विस्तार से शरीअत एवं संविधान के जानकारों ने अपनी बातें रखीं. विचार विमर्श के बाद सर्वसम्मति से निर्णय लेकर कहा गया कि किंन्द्र सरकार द्वारा लाएगए ट्रिपल तलाक कानुन मुस्लिम महिला विरोधी है इस कानून से उन मुस्लिम महिला को मानसिक, आर्थिक एवं शारीरिक परेशानी बढ़ेगी जो ट्रिपल तलाक से पीड़ित होंगी. चुंके कानुनु के अनुसार जब एक पति अपनी पत्नी को तीन तलाक देगा तो वह तलाक मान्य नहीं होगी और तलाक देने के बावजूद पीड़ित महिला तलाक देने वाले पति की पत्नी रहेगी फिर उस मुस्लिम महिला के पति को क्रिमिनल एकट के तेहत तीन वर्षो की सजा सीधे तोर पर हो जाएगी. सरकार कहती है कि इस दोरान पत्नी एवं बचों का खर्चा पति देगा प्रश्न ये है कि जब पति जेल में बंद कर दिया गया है तो वह खर्च कैसे दे पाएगा बैंक से पैसे निकालने या अपनी संपत्ति बेचने का समय भी नहीं दिया गया फिर अचानक पत्नी अपना एवं अपने बाल बचों की देख रेख स्कूल खान पान फीस दवा एलाज इतनी सारी जिम्मेदारीयौं से वह मुस्लिम महिला मानसिक, शारीरिक एवं आर्थिक रूप से अतिरिक्त टूट जाएगी. फिर सरकार का कहना है कि उस का पति जब जेल से तीन वर्षों बाद बाहर आएगा तो पत्नी को उसी तरह उसी के साथ रहना पडेगा। एदारा ने कहा कि इस जटिल परकरण से मुस्लिम महिला का जीवन नरक बन जायगा एवं उसके लिए जिन्दगी जीना दुश्वार हो जाएगा. उस महिला की तकलीफें बढ़ जाएंगी एवं तनाव पूर्ण जीवन हो जाए गी।ऊलामा ए केराम ने कहा कि शरीअत के अनुसार एक साथ तीन तलाक देने से तीन तलाक मानी जाएगी एवं तलाक देने वाला पति गुनाहगार होगा उस पर दैन मोहर एवं ईददत खर्च वाजिब है पत्नी का सारा सामान भी देना होगा। ऊलामा ने कहा कि उसे तीन नहीं पांच वर्षों की सजा सुनाई जानी चाहिए लेकिन सरकार तलाक को तलाक तो पहले मान कर पत्नी को तो आजाद करने का कानून लाकर पीड़ित महिला को सशक्त करे मगर सरकार को तो चुनावी लाभ लेना है इस लिए मुस्लिम महिला को विकास के रास्ते पर लेजाना नहीं चाहेगी। बैठक में इस विधेयक का कड़ा विरोध किया गया एवं इस को मुस्लिम महिला विरोधी के साथ संविधान में दी गई धार्मिक स्वतंत्रता के विपरीत करार देते हुए नफरत की सेयासत करने एवं मुस्लिम महिलाओं के अधिकारों पर हमला करने का आरोप केंद्र सरकार पर लगाकर देश को कमजोर करने की साजिश बताया. और कहा कि केंद्र सरकार की नीयत साफ है तो हर सरकारी विभागों में 33% आरक्षण निर्धारित कर के दिखाए साथ ही जिन मुस्लिम महिलाओं के पति मॉब लिनचिंग के शिकार हुवे उन महिलाओं के साथ इन्साफ करे. बैठक में एदारा शरिया झारखंड के नाजिमे आला मोलाना क़ुतुबुद्दीन रिजवी, मोलाना जासीमुददीन खां, कारी ऐयूब रिजवी, मुफ्ती अब्दुल मालिक मिस्बाही, मोलाना डॉ ताजउद्दीन रिजवी, मोलाना नेजामुउद्दीन मिस्बाही, मोलाना मुफ्ती फैजूल्लाह मिस्बाही, मोलाना मुजीबउर रहमान, अधिवक्ता इरशाद खान, अधिवक्ता इम्तियाज अली, प्रो अब्दुल कायूम अंसारी, मोलाना मुफ्ती अब्दुल कुद्दूस मिस्बाही, मोलाना अशरफउल्ला फैजी, एस एम मोइन, मोलाना रे‍याजूद्दीन, मौलाना अब्बास, मौलाना आफताब ज़िया, मौलाना शाहिद रज़ा, मौलाना गुलाम हैदर, हाफिज जावेद, मौलाना मंज़ूर हसन बरकाती, मौलाना वारिस जमाल, मौलाना नसीम अख्तर ताज, मौलाना शमशाद मिस्बाही, मौलाना नेजाम मिस्बाही, आदी शामिल थे.
मौलाना कुतुबुददीन रिजवी 

9199780992

तलाक पर कुछ jaruri points

3 तलाक पर कुछ jaruri points..जो मुस्लिम समाज कि माँ बहनो को समझना चाहिए.....  या उनको समझाना चाहीये गुजारिश है कि पोस्ट पूरी पढ़े....
  • (1)मर्द ने गुस्से में आकर तलाक बोल दिया​
  • (2) ​औरत ने भी गुस्से में पुलिस में शिकायत कर दी​
  • (3) ​पुलिस ने मर्द को गैर जमानती अपराध में जेल में डाल दिया​
  • (4) ​अब औरत की जिम्मेदारी है कि वह साबित करें कि मर्द ने तलाक बोला है जो कि बहुत मुश्किल है।​
  • (5) ​साबित हो गया तो मर्द को 3 साल कैद की सजा।​
  • (6) ​अब औरत और बच्चों को कोन देखेगा?​
  • (7) ​औरत अब दुसरी शादी भी नहीं कर सकती क्योंकि सुप्रीम कोर्ट के आदेश के अनुसार उनका तलाक नहीं हुआ​
  • (8) ​अब उस औरत के सास ससुर, देवर जेठ ननद उसको उसी घर में रखेंगे क्या जिनके बेटे को उसने जेल में बंद करा दिया?​
  • (9) ​अब मर्द क्या उस औरत को अपनी बीवी मानेगा जिसने उसे 3 साल जेल की सजा दिलवाई?​किसी भी हालत में नहीं1
  • (10) ​अब वो मर्द उसे कानूनी तौर पर तलाक देगा।​
  • (11) ​इस सब प्रक्रिया में जो उनमें आपसी सुलह की गुंजाइश थी वह भी खत्म हो जाएगी​
इस तरह मियां बीवी और उनके बच्चों की जिन्दगी बर्बाद हो जाएगी
​जो पार्टी हम मुसलमानों को गद्दार, देशद्रोही, कटवा, मुल्ला, आतंकवादी, पाकिस्तानी​ से सम्बोधित करती हैं जो ​गाय, बीफ और लव जिहाद के नाम पर मुसलमानों का कत्ल करती​ हैं, क्या वो कभी ​मुसलमानों का भला​ सोच सकती हैं??

​तीन तलाक बिल मुसलमान, शरियत और मुस्लिम औरतों के हक में नहीं बल्कि मर्द और औरत के खिलाफ़ हैं।
भाजपा चाहती है दोनों अलग होंगे पति जेल में मरेगा और पत्नी दर दर भटक कर कोई गन्दा काम कर लेगी
जो मुस्लिमों को बर्बादी कि तरफ लें जायेगी

यह सरकार मुस्लिमों के ख़िलाफ़ है. ((((यह पोस्ट मुस्लिम समाज की ओरतो को समझाने के लिए है ईसपर गैर मुस्लिम बहस न करे ।

طلاق ثلاثہ بل کے پاس ہونے کے بعد

طلاق ثلاثہ بل کے پاس ہونے کے بعد اب لکھنے سے زیادہ یہ کام کرنے کی ضرورت ہے:

  • سپریم کورٹ میں فوراً اسے چیلینج کیا جائے.
  • پروگراموں کے ذریعہ اس کی خامیوں سے عام مسلمانوں کو آگاہ کیا جائے.
  • نام نہاد سیکولر پارٹیوں کا علی الاعلان بائیکاٹ کیا جائے.
  • طلاق ثلاثہ کے مقدمات میں پھنسنے والے لوگوں کے مقدمات کی پیروی کرنے کے لئے لیگل سیل بنایا جائے.
  • صوبائی سطح پر غیر بھاجپائی سرکاروں سے اپیل کی جائے کہ وہ اس بل کی مخالفت میں اپنی اپنی ایوان میں بل پیش کریں.
  • علاوہ ازیں علماء کو ایئر کنڈیشن سے نکل کر عوام میں بیداری مہم چلانی چاہئے تاکہ عوام اس آفت کا شکار ہونے سے بچیں اور دارالقضاء کی اہمیت و افادیت کو واضح کیا جائے تاکہ لوگ کورٹ کے بجائے دارالقضاء سے رجوع کریں.
مہدی حسن عینی

Tuesday, July 30, 2019

موب_لنچنگ کا حکیمانہ آزمودہ علاج

امریکہ کی افریقی نژاد آبادی نے لنچنگ کا مقابلہ کیسے کیا!
یاسر ندیم الواجدی
ماب لنچنگ نہ بھارت کے لیے نئی چیز ہے اور نہی ملک سے باہر دنیا کے لیے۔ البتہ منظم ماب لنچنگ کی روایت بھارت میں نئی ہے، جب کہ امریکہ میں 1882 سے شروع ہوکر یہ روایت 1981 میں ختم ہوئی۔ لہذا یہ سمجھنا ضروری ہے کہ افریقی نژاد لوگوں نے منظم ہجومی تشدد کا کیسے مقابلہ کیا اور وہ کیا اسباب وعوامل تھے جن کی بنیاد پر سو سال کے عرصے میں 3446 لوگوں کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ عدد ایک اندازے کے مطابق ماب لنچنگ کے مجموعی کیسسز کا ایک چوتھائی سے بھی کم ہے۔ اس اعتبار سے امریکہ میں ہر ڈھائی دن میں ایک لنچنگ کا واقعہ ہوا ہے۔
1899 میں دی لنچنگ پرابلم کے عنوان سے ایک کتاب شائع ہوئی تھی جو اس وقت لائبریری آف کانگریس میں محفوظ ہے۔ مصنف نے اس وقت جو کچھ لکھا ہے، اس کا آج سے موازنہ کیجیے اور دیکھیے کہ بھارت میں ہجومی تشدد کرنے والوں اور امریکہ میں لنچنگ کرنے والوں کے درمیان کس قدر یکسانیت ہے، گویا آج کے دہشت گردوں نے اس دور کے دہشت گردوں کے حالات پڑھ کر یہ اقدامات شروع کیے ہیں۔ کتاب کے مطابق: "لنچنگ کا مقصد کالوں میں خوف پیدا کرنا اور معاشی، معاشرتی اور سیاسی میدانوں میں اپنی برتری برقرار رکھنا ہے". ایک افریقی نژاد شخص رچرڈ رائٹ کہتا ہے کہ "گوروں کے سامنے میرا خوف سے بھرا رویہ کسی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا، مجھ پر کبھی تشدد نہیں ہوا، لیکن گوروں کے ذریعے اپنی نسل کے لوگوں پر ہونے والے جس تشدد کا مجھے علم تھا اس نے میرے رویے کو بدل کر رکھ دیا"۔
ان افریقی امریکیوں پر جو ایک طویل عرصے سے غلامی کی زندگی گزار رہے تھے اس وقت تشدد شروع ہوا، جب انھوں نے دستور میں دی ہوئی آزادی کا مطالبہ کیا اورسیاست میں حصہ داری کی غرض سے ووٹ کے لیے رجسٹریشن شروع کیا اور مقامی سطح کے الیکشن میں کھڑے بھی ہوگئے۔ کچھ علاقوں میں کالوں نے تجارت میں بھی قسمت آزمائی کی، جس کی وجہ سے مقامی گورے تاجروں نے ان کو دبانے کے لیے ہجومی تشدد کا سہارا لیا۔ کالوں پر عام طور سے تین طرح کے الزامات لگاکر تشدد کیا جاتا۔ یا تو ان کو کسی کے قتل میں ملوث مان لیا جاتا، یا پھر گوری عورت کے ساتھ ریپ کا الزام لگایا جاتا، حالانکہ وہ عورت اپنی مرضی سے کالے شخص کی محبت میں گرفتار ہوتی اور یا پھر مویشی چرانے کے الزامات لگاکر ہلاک کردیا جاتا۔ آج بھی بھارت میں مویشی سے متعلق الزامات کے تحت ہی ماب لنچنگ کے اکثر واقعات ہورہے ہیں۔
مذکورہ بالا کتاب کے مطابق: "لنچنگ کو ایک عوامی اجتماع کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ باقاعدہ مقامی اخبارات یا پھر پوسٹرز کے ذریعے لنچنگ کی اطلاع دی جاتی اور وقت مقررہ پر لوگ پہنچ جاتے۔ یہ لوگ اپنے آپ کو اپنی مخصوص طرز زندگی کا محافظ سمجھتے تھے۔ آج بھی واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے آنا فانا دہشت گرد جمع ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک مخصوص ثقافت کا علمبردار سمجھتے ہوے، وہ اپنے جرم کو انجام دیتے ہیں۔
مصنف کے مطابق: "مقامی اور ملکی میڈیا میں ان خبروں کو فوٹوز اور مکمل تفصیلات کے ساتھ شائع کیا جاتا۔ لنچنگ کرنے والے لوگ، لاش کے ساتھ فخریہ پوز دے کر فوٹو اترواتے اور خود ہی اخبارات کو ارسال کردیتے۔ اخبارات بھی ان تصاویر اور فراہم کردہ تفصیلات کو مرچ مصالحہ لگاکر شائع کرتے۔ مثلا دی نیویارک ورلڈ ٹیلی گرام میں چھپنے والی ایک سرخی کچھ یوں تھی: "ٹیکساس میں ہجوم نے ایک نیگرو کو ذبح کیا، مسلح لوگوں نے اس کا سینہ چاک کرکے دل نکال لیا"۔ ظاہر ہے کہ اس طرح کی سرخیوں سے ماب لنچنگ کا اثر دور تک جاتا تھا اور کالوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا تھا۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے کارلوس ہل نے دو ہزار نو میں اپنا پی ایچ ڈی مقالہ لکھا، جس کے عنوان کا ترجمہ ہے: "ھجومی تشدد کا مقابلہ: کالوں کی لنچنگ کے مقابلے کے لیے زمینی محنت"۔ اس کتاب میں مؤلف نے کالوں کے ذریعے لنچنگ کی بڑھتی ہوئی واردات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تین طریقے ذکر کیے ہیں۔
1- علاقے سے راہ فرار۔ یہ طریقہ عام طور پر وہ شخص اپناتا تھا جس کو اندازہ ہوجاتا تھا کہ گورے اس کا شکار کرسکتے ہیں۔ وہ عام طور پر امریکہ کے جنوبی صوبوں سے شمالی صوبوں میں اپنے خاندان سمیت ہجرت کرجاتا تھا۔ لاکھوں افریقی نژاد لوگوں نے جنوبی علاقوں سے شمالی علاقوں میں ہجرت کی ہے۔
2- مسلح دفاع۔ کالے یہ طریقہ آخری علاج کے طور پر ہی اختیار کرتے تھے۔ انھیں جب یہ لگتا تھا کہ وہ مارے جائیں گے اور بھاگنے کا ان کے پاس کوئی راستہ نہیں پچتا تھا، تو وہ آخری دم تک اپنی جان کے تحفظ کے لیے لڑتے تھے۔ وہ عام طور پر اس طریقے کو اس لیے اختیار نہیں کرتے تھے کہ کہیں جواب میں گورے مزید کالوں کا قتل نہ کرنے لگیں۔
3- سوشل کیپیٹل تھیوری: یعنی کالوں نے اپنے مشترکہ خطرات کے پیش نظر اور اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر جگہ جگہ ادارے، تنظیمیں اور سوسائٹیاں قائم کرنی شروع کردیں، جن کے نتیجے میں کالے ایک ہی علاقے میں آس پاس رہنے لگے، ان کی تعلیمی صورت حال کچھ بہتر ہوئی اور اس کے نتیجے میں ان کے حقوق کے لیے اٹھنے والی مضبوط آوازیں پیدا ہوگئیں۔ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور مالکم ایکس ان چنندہ لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے گوروں کے ظلم کے خلاف اپنی کمیونٹی کو بیدار کیا اور طاقتور تحریکوں کی قیادت کی۔ مالکم ایکس جنھوں نے اسلام قبول کرلیا تھا تعلیمی بیداری میں بھی فعال رہے۔ شکاگو میں قائم کردہ ان کا کالج آج بھی موجود ہے۔ انھوں نے ڈیموکریٹس (ان کی مثال بھارت میں کانگریسی ہندو ہیں) اور ریبپلیکنز (ان کی مثال بی جے پی والے ہیں) کے درمیان موازنہ کرتے ہوے ریپبلیکنز کو ایسے بھیڑیے سے تشبیہ دی جو کھل کر حملہ کرتا ہے اور ڈیموکریٹس کو ایسی لومڑی سے جو بظاہر تو ساتھ رہتی ہے لیکن موقع ملتے ہی اپنا نوالہ بنالیتی ہے۔
افسوس اس بات کا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کا ردعمل امریکی کالوں سے بدتر ہے، جب کہ وہ ایک طویل عرصے تک غلام رہے تھے اور مسلمان طویل عرصے تک حکمراں۔ کالوں کا اپنایا ہوا دوسرا طریقہ وقتی اور انفرادی طور پر کارگر تھا، جب کہ تیسرا طریقہ اجتماعی طور پر۔ بھارت میں مسلمانوں کو اس تعلق سے وسیع پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت ہے۔

مدینے کی ریاست کی ایک جھلک

مدینے کی ریاست کی ایک جھلک
.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی کے ساتھ تھا، اور اس مکان کا پرنالہ مسجد کی طرف تھا جب بارش ہوتی تو پرنالہ سے پانی گرتا جس کے چھینٹے نمازیوں پر پڑتے،
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو پرنالے کو اکھاڑ پھینکا،
سیدنا عباس آئے دیکھا ان کے مکان کا پرنالہ اتار دیا گیا ہے، پوچھا یہ کس نے اتارا،
جواب ملا امیر المومنین نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو اسے اتار دیا،
سیدنا عباس نے قاضی کے سامنے مقدمہ دائر کر دیا،
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں،
امیر المومنین ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب لوگوں کے مقدمات سن رہے ہیں اور سیدنا عمر عدالت کے باہر انتظار کر رہے ہیں، کافی انتظار کے بعد جب سیدنا عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو بات کرنے لگے، مگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے روک دیا کہ پہلے مدعی کا حق ہے کہ وہ اپنا دعوی پیش کرے، یہ عمر کے دور کا چیف جسٹس ہے،
سیدنا عباس دعوی پیش کرتے ہیں کہ میرے مکان کا پرنالہ شروع سے مسجد نبوی کی طرف تھا، زمانہ نبوی کے بعد سیدنا ابوبکر کے دور میں بھی یہی رہا لیکن عمر نے میرے مکان کا پرنالہ میری عدم موجودگی میں میری اجازت کے بغیر اتار دیا ہے، لہذا مجھے انصاف چاہیے،
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ بے فکر رہیں آپ کو انصاف ملے گا،
قاضی  نے سیدنا عمر سے پوچھا آپ نے سیدنا عباس کے گھر کا پرنالہ کیوں اتارا،
بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم کٹہرے میں کھڑا ہو کر کہتا ہے، سیدنا عباس کے مکان کا پرنالہ مسجد نبوی کی طرف تھا جب بارش ہوتی ہے پرنالے سے پانی بہتا ہے اور چھینٹے نمازیوں پر پڑتے ہیں جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے اس لیے میں نے اسے اتار دیا،
آبی بن کعب نے دیکھا کہ سیدنا عباس کچھ کہنا چاہ رہے ہیں، پوچھا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟؟
سیدنا عباس کہتے ہیں یہ جس جگہ میرا مکان ہے یہاں رسول پاک نے اپنی چھڑی سے مجھے نشان لگا کر دیا اور میں نے اسی جگہ مکان بنایا پھر جب پرنالہ نصب کرنے کا وقت آیا تو رسول پاک نے کہا چچا میرے کندھے پر کھڑے ہو کر اس جگہ پرنالہ نصب کر دیں میں نے نبی پاک کے کندھے پر کھڑا ہونے سے انکار کیا مگر بھتیجے کے اصرار پر میں نے ان کے کندھے پر کھڑا ہو کر یہاں پرنالہ نصب کیا یہاں پرنالہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگوایا تھا،
ابی بن کعب نے پوچھا اس کا کوئی گواہ ہے آپ کے پاس،
سیدنا عباس جلدی سے باہر گئے اور کچھ انصار کو لے کر آئے انہوں نے گواہی دی کہ سیدنا عباس سچ کہہ رہے ہیں،
یہ سنتے ہی سیدنا عمر کے ہوش اڑ گئے اور رونے لگے، آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی، اپنا پیارا نبی یاد آ گیا،  اور زمانہ نبوی کا منظر نظروں میں گھوم گیا،
عدالت میں سب کے سامنے یہ بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم سر جھکائے کھڑا ہے، جس کا نام سن کر قیصر و کسری کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا تھا،
سیدنا عباس سے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ پرنالہ رسول پاک نے خود لگوایا ہے،
آپ چلیے میرے ساتھ جیسے رسول پاک نے یہ پرنالہ لگوایا تھا ویسے ہی آپ لگائیں،
چشم کائنات نے دیکھا!
وقت کا حاکم دونوں ہاتھ مکان کی دیوار سے ٹکا کر کھڑا ہو گیا بالکل اسی طرح جیسے رسول پاک کھڑے ہوئے تھے، سیدنا عباس امیر المومنین کے کندھوں پر کھڑے ہوئے اور دوبارہ اسی جگہ پرنالہ لگا دیا،
وقت کے حاکم کا یہ سلوک دیکھ کر سیدنا عباس نے مکان مسجد نبوی کو وقف کر دیا،
أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 210، الحديث رقم : 1790،

بی جے پی سرکار کرے ہے ہوشیار

بی جے پی سرکار کے تیور کو دیکھتے ہوئے اہل مدارس قبل از وقت اپنا قبلہ درست کرلیں!
(1)بیرونی طلبہ کے تمام کاغذات جمع کرانے کے بعد ہی اپنے یہاں داخلہ لیں!
(2)اپنے مدرسوں کی رجسٹریشن ضرور کرائیں
(3)مدرسوں کی زمین کے تمام کاغذات کوجو مہتم حضرات نے بڑی چالاکی سے اپنے نام کرا لی ہے اسے وقف کرتے ہوئے اپنے ادارہ کو ذاتی جاگیر سے بدل کر مدرسہ کی شکل دیں؟
(4)مدرسہ کے تمام حساب کتاب کارجسٹر،سی ،اے، سے آڈٹ کرائیں ؟
(5)مدرسے کی تمام رسیدات کے لئے اندراج رجسٹر بناکرامد و صرف کی تفصیل اپنے یہاں ضرور رکھیں؟
مدرسین و ملازمین کے مع اسناد کے تمام کاغذات لیکر ہی اپنے مدرسے میں تقرر کریں؟
(6)مقامی لوگوں کو اعتماد اور بھروسے میں لیتے ہوئے ان کو اپنے مدرسے کی کمیٹی یا شوری میں ضرور شامل کریں؟
(7)بیرونی طلباء کے ساتھ ساتھ مقامی طلبہ کا داخلہ لیتے وقت ان کے تمام کاغذات کی فوٹو کاپی اور انکی رجسٹر حاضری اپنے یہاں ضرور ریکارڈ میں رکھیں؟
(8)بیرونی طلبہ سے پڑھائی کے علاوہ کوئی دوسرا کام ہرگز نہ لیں جیسےمنڈی سے سبزی،بیکری سے ناشتہ کے لیئے پاپے مطبخ میں ان سے کھاناپکوانا،ان کو کوپن دیکر بازاروں میں چندہ کرانا؟
(9)بیرونی طلبہ کے لئے کھیل کود ورزش،صفائی ستھرائی قیام و طعام علاج و معالجہ کا معقول انتظام رکھیں؟
(10)کیرایہ پر چل رہے مدارس مکان مالکان سے مدرسہ چلانے کے نام پر اگریمنٹ اور مقامی پولس اشٹیشن سے اپنے مدرسہ کا ویریفکیشن ضرور کرائیں؟
(11)اگر آپ کے پاس بیرونی طلبہ کی تعداد کم ہے تو مقامی طلبہ کی تعداد میں اضافہ ضرور کر لیں؟
موجودہ سرکار کی تیور ہمارے مدرسوں کے تئیں ٹھیک نہیں ہے وہ تمام پرائیویٹ مدرسوں کی سرکاری جانچ ضرور کرائےگی جسکا اعلان کئی جگہوں پر ہو گیا ہے سرکار کو گائیڈ لائن مہیا کرا دیا گیا ہے وہ لگ بھگ مندرجہ بالا امور پر ہی جانچ کرےگی اس لیئے تمام مدرسوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قبل ازوقت اپنا قبلہ درست کر لیں
پھر نا کہنا ہمیں خبر نا ہوئی!
اس اپیل کو تمام اہل مدارس کو پہچا دی جائے!
اپیل کردہ:
*اعجاز احمد خان رزاقی*
*کل ہند صدر انجمن اصلاح المدارس*

Featured Post

 خوداحتسابی کا فقدان ہماری ناکامیوں کا سبب ہے ہم نے اپنی ناکامیوں کا ٹھیکرا دوسروں کے سر پر پھوڑنا سیکھ لیا ہے۔ کسی بھی اجتماعی یا انفرادی ن...