Monday, July 22, 2019

چھ اذکار جو غم کے خلاف کارگر ہتھیار ہیں

چھ اذکار جو غم ،پریشانی ، دکھ ، تکلیف ، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف بہترین اور کارگر ہتھیار ہیں
شيخ عبدالرحمن بن سعدي رحمه الله تعالى کہتے ہیں :
میں کتاب و سنت کے مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جن اذکار کے پڑھنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے اور وصیت کی گئی ہے وہ چھ اذکار ہیں
 چھ اذکار جو میں بیان کرنے جارہا ہوں یہ غم ، پریشانی ، دکھ ، تکلیف ، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف ایک بہترین اور کارگر ہتھیار ہیں ..!!
1 - پہلا ذکر : ( رسول الله صلى الله عليہ وسلم پر درود بھیجنا ).
دن میں اس کا زیادہ اہتمام کرتے رہیں حتٰی کہ دن کے اختتام پر آپ بہت زیادہ دورد پڑھنے والے ہوں .
(سنن نسائی: کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: نبیﷺ پرسلام پڑھنے کی فضیلت)
حکم : حسن
1284 .سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے جب کہ آپ ﷺ کے چہرۂ انور پر سرور جھلک رہا تھا۔ ہم نے کہا: ہم آپ کے چہرۂ اقدس پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا: ’’اے محمد! تحقیق آپ کا رب تعالیٰ فرماتا ہے: کیا آپ کو یہ بات پسند نہیں کہ جو شخص بھی آپ پر درود پڑھے گا، میں اس پر دس دفعہ رحمت کروں گا؟ اور جو بھی آپ پر سلام کہے گا، میں اس پر دس بار سلام نازل کروں گا۔‘‘)
2 - دوسرا ذکر : کثرت سے استغفار کرنا ..
اپنے فارغ اوقات میں اللہ کی توفیق سے (أستغفر الله) کا ورد کرتے رہیں
(سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ آئے ہم بیٹھے ہوئے تھےآپﷺ نے فرمایا: میں نے جب بھی صبح کی ، اللہ تعالیٰ سے اس صبح سو مرتبہ بخشش طلب کی۔ السلسلۃ الصحیحۃ رقم : 1600المعجم الاوسط للطبرانی رقم :3879)
3 - تیسرا ذکر : " يا ذا الجلال والإكرام" پڑھنا .
کثرت سے یہ پڑھنا چاہیئے یہ ذکر بولی بسری سنت بنتا جا رہا ہے
حالانکہ آپ ﷺ نے اس کی وصیت اور اس کے متعلق نصیحت فرمائی ہے .
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
" ألظّوا بـيا ذا الجلال والإكرام".
الراوي : أنس من مالك
صححه الالباني من صحيح الترمذي .
رقم الحديث : 3525
جامع ترمذی: كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں
(باب: قول اے زندہ قائم رکھنے والے...اور لازم پکڑو تم یا ذوالجلال والاکرام کو)
حکم : صحیح
3525 . سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: '' يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ'' کولازم پکڑو
(یعنی :اپنی دعاؤں میں برابر پڑھتے رہاکرو''۔)
ألظّوا : مطلب ..کثرت سے پڑھو .. اسے لازم پکڑو ..
رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے جو اس ذکر کے پڑھنے کا کہا ہے اس میں ایک عظیم راز پوشیدہ ہے .
ياذا الجلال کے معنی ہیں : بہت زیادہ بڑے جلال، کامل بزرگی والی ہستی .
والإكرام کے معنی ہیں : اور اپنے اولیا کے لیے اکرام وتکریم کی مالک ہستی ..
اور اگر آپ غور و فکر فرمائیں تو معلوم ہوگا کہ آپ نے اس بلند و برتر ہستی کی تعریف بھی کی ہے اور اس سے مانگ بھی رہے ہیں !!
سوچیئے اگر دن میں آپ یہ سینکڑوں دفعہ پڑھتے ہیں ..
ياذا الجلال .. ضرور اللہ تعالٰی اس سے راضی ہو گا
اور سینکڑوں دفعہ پڑھیں : والإكرام .
وہ آپ کی حاجات جانتا ہے وہ ضرور عطا فرمائے گا !
4 - چوتھا ذکر : " لاحول ولا قوة إلا بالله".
اس کلمہ کی نبی کریم ﷺ نے اپنے بہت سے صحابہ کو تاکید فرمائی ہے اور اسے جنت کا خزانہ قرار دیا ہے .
اگر آپ اس ذکر پر مداومت فرمائیں :
" لاحول ولا قوة إلا بالله "
آپ اللہ تعالٰی کا لطف و کرم اور اس کی عنایت و فضل محسوس کریں گے.
(قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ (سعدبن عبادہ رضی اللہ عنہ) نے انہیں نبی اکرم ﷺ کی خدمت کرنے کے لیے آپ کے حوالے کردیا، وہ کہتے ہیں:میں صلاۃ پڑھ کر بیٹھا ہی تھا کہ نبی اکرم ﷺ میرے پاس سے گزرے، آپ نے اپنے پیر سے (مجھے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے) ایک ٹھوکر لگائی پھر فرمایا:'' کیامیں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتادوں، میں نے کہا: کیوں نہیں ضرور بتایئے، آپ نے فرمایا:'' وہ ''لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ''ہے۔ سنن ترمذی :3581 )
5 - پانچواں ذکر :لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين
یہ اللہ کے نبی سیدنا يونس عليه السلام کی دعا ہے :
" لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين" .
یہ ذکر غم و فکر کو بھگانے اور خوشیاں اور مسرت سمیٹنے کا سبب ہے .
( سیدناسعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' ذوالنون (یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی : '' لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ'' ۱؎ کیوں کہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعاکرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا۔ سنن ترمذی :3505 )
6 - چھٹا ذکر : " سبحان الله، الحمدلله، لااله الاالله ،الله اكبر".
(سنن ابن ماجہ: کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: اللہ کی تسبیحات پڑھنے کاثواب)
حکم : صحیح
3809 . حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی عظمت کا جو ذکر کرتے ہو ، یعنی تسبیح[سُبۡحَانَ اللہِ]تہلیل [َلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ ] اور تمہید [اَلۡحَمۡدُ لِلہ]کے الفاظ کہتے ہو ، وہ عرش کے ارد گرد چکر لگاتے ہیں ۔ ان کی ایسی بھنبھناہٹ ہوتی ہے جیسے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ ۔ وہ اپنے کہنے والے کا (اللہ کے دربار میں)ذکر کرتے ہیں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ (اللہ کے دربار میں)تمہارا ذکر ہوتا رہے ۔)
 ان اذکار سے سبق ، فائدہ اور ثمرات سمیٹنے کے لیے انہیں تدبر ، تکرار ، کثرت اور عاجزی کے ساتھ پڑھیئے ..
جس قدر اللہ کا ذکر کریں گے اسی حساب سے اللہ تعالٰی کی محبت کا حصول ممکن ہوگا
جس قدر دعا میں عاجزی اور انکساری ہو گی اسی لحاظ سے وہ اللہ تعالٰی کے ہاں قبولیت کا درجہ پائے گی
اور کثرت سے دعا اور معوذات اور اذکار کا ورد شیاطین کو بھگانے اور جسم سے حسد کے زہر کو ختم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے ..
الشيخ عبدالرحمن السعدي رحمه الله تعالى .
علم العقائد والتوحيد والأخلاق والأحكام/47
نوٹ : موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اور نمبر کی مناسب سے میں نے ہر نمبر کے تحت بریکٹ میں حدیث درج کر دی ہے مترجم

مثالی شوہر کے ذمہ حقوق اور اس کے اوصاف

قرآن کریم میں نکاح کی اخلاقی غرض عفت وپاکدامنی بیان کی گئی ہے نہ کہ شہوت رانی (سورۃ مائدہ :24)۔یہ پاکدامنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تب ہی ہوسکتی ہے جب یہ رشتہ بھی دائمی ہو۔اس لیے شریعت نے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر علیحدہ علیحدہ حقوق بیان کردیے جن کے اداکرنے سے تا دم حیات محبت بڑھتی رہتی ہے۔ پہلےایک مثالی شوہرکےذمہ حقوق اور اس کے اوصاف ذکر کیے جاتے ہیں :
مثالی شوہر وہ ہے جو بیوی ایسے پیش آئے کہ وہ اس کے گن گائے ،اپنی ہر محفل کو شوہر کی اچھی اوصاف سے معطرکردے۔ایک مشہور حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا : ” خيركم خيركم لأهله، وقال أيضا : خياركم خياركم لنسائهم” تم میں سب سے بہتروہ ہیں جو اپنی بیویوں کے لیے بہتر ہیں ۔
اس حدیث میں آپ ﷺ نے انسان کے بہتر اور اچھے ہونے کا معیار وآئینہ بتلادیا ، جس میں ہر شخص اپنا چہرہ دیکھ کر اپنا تجزیہ کرسکتاہے کہ وہ اخلاق کے کس درجہ پر فائز ہے۔لہذا جو اپنوں کے ساتھ انصاف واحسان نہیں کرسکتا وہ دوسروں کے ساتھ کیوں کر کرسکتاہے۔
اپنی وسعت کے مطابق بیوی پر فراوانی سے خرچ کرنا۔(سورۃ طلاق : 7)
جہاں خود رہائش پذیر ہے وہاں بیگم کو رہائش دینا۔(سورۃ طلاق : 7)
بیوی کی اچھی تربیت کرتے رہناکہ اسے دینی مسائل سکھلائے اور نیکی کی ترغیب دیتے رہے۔
حدیث میں آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ : ” عورت پسلی کی طرح ٹیڑھی ہے ،اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے ،ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ ٹیڑھا پن رہتے ہوئے اس سے نفع اٹھا تے رہو”(بخاری : 5/1987/4889 ، ناشر : دار ابن کثیر)اس حدیث کے پیش نظر بیوی کی کم فہمیوں اور کج روی کی اصلاح کے لیے شوہر کو انتہائی محتاط طریقہ اختیار کرنا چاہیے ،موقع محل کی مناسبت سے کبھی سختی کرے توکبھی نرمی ۔
شوہر اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مزاج شناس ہوں۔کیونکہ قرآن کریم میں میاں بیوی کے تعلق کو لباس سے تشبیہ دی گئی ہے ۔لباس سے انسان اچھی طرح تب ہی نفع حاصل کرسکتا ہے جب اس کی کوالٹی سے اور سلائی ، دھلائی ،خشک کرنے ،اور استری کرکے زیب تن کرنے کے طریقہ کار سے واقف ہو۔ایسےمیاں بیوی ایک دوسرے سے دنیا میں تب ہی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب وہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ہی ایک دوسرے کے مزاج شناس ہو کرتادم حیات ایک دوسرے کے مزاج کی رعایت کرنے کی حامی بھرلیں۔اس سے پورے گھر کا ماحول جنت کا منظر پیش کرنے لگے گا۔
شوہر پر لازم ہے کہ بیوی کی دلجوئی ورضامندی کے لیے ہر وہ کام کرے جس میں شرعا کوئی حرج نہ ہو۔
بیوی کے لیے اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےدن یارات میں کوئی وقت مخصوص کرلے،چاہے وہ آدھا گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو ۔اس میں اس سے اپنے معاملات کے بارے میں مشورہ لے ، اگر اس کی کوئی شکایات ہوں ان کو دور کرے ،اس کے رشتہ داروں کی خیر خبر لے۔ حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو فرمایا:”تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے”(بخاری : 2/679/1874 ، ناشر : دار ابن کثیر))

جنسی عدم فعّالیت کے بارے میں بات کس طرح کی جائے

اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے جنسی عدم فعّالیت کے بارے میں بات کس طرح کی جائے۔
ایسے مرد حضرات جو کسی حکیم یا ڈاکٹر کے ساتھ کال پر بات کرنے سے شرماتے ہے وہ اس پوسٹ کا ایک بار ضرور مطالعہ کریں۔
جنسی عدم فعّالیت کے اثرات تباہ کُن ہو سکتے ہیں۔اس کے حوالے سے کون بات کرنا چاہتا ہے؟
بعض مَرد تو اتنے پریشان ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے بھی اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتے لیکن اس مسئلے کو نظر انداز کرنے کی صورت میں نہ صِرف آپ کی جنسی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ مجموعی زندگی پر بھی اس کے اثرات واقع ہوتے ہیں۔جنسی عدم فعّالیت، صحت سے متعلق کسی چُھپے ہوئے مسئلے کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔، جس کا علاج نہ کرنے کی صورت میں سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور بعض صورتوں میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
ذیابطیس اور دِل کا مرض ایسے ہی دَو مسائل ہیں۔
بعض دواؤں سے بھی جنسی عدم فعّالیت پیدا ہوسکتی ہے مثلأ دِل کے مرض کی ادویات یا بعض نفسیاتی کیفیتوں مثلأ ڈپریشن سے متعلق ادویات بھی جنسی عدم فعّالیت پیدا کرتی ہیں۔ تا ہم بعض اوقات اپنے ڈاکٹر سے بات کرنے یا دوا میں تبدیلی لانے یا طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے سے ہی مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔تاہم کسی گہرے مسئلے کی صورت میں، جنسی عدم فعّالیت کے حوالے سے مشورہ لینے کی وجہ سے،صحت کے مزید سنگین مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
تو اپنے ڈاکٹر سے جنسی عدم فعّالیت پر بات کس طرح کی جائے.
پہلی بات یہ ہے کہ دِل جمعی رکھئے۔ یہ بات سمجھ لیجئے کہ یہ ایک عام مسئلہ ہے جس سے بہت سارے مَرد دَوچار ہوتے ہیں۔ میسا چو سیٹس کی حالیہ تحقیق کے مطابق، 40سے 70سال کی عمر والے مَردوں کی نصف سے زائد تعداد میں افراد، کسی نہ کسی قِسم کی جنسی عدم فعّالیت سے دَوچار ہوتے ہیں۔ مَردوں کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بڑی شکایت عضو تناسل میں تسّلی بخش تناؤ پیدا نہ ہونے سے متعلق ہوتی ہے جس علاج ڈاکٹروں کو کرنا ہوتا ہے۔
اس کے بعد اپنے طریقہ کار یا انداز کے بارے میں سوچئے۔ آپ اس موضوع کو اپنے ڈاکٹر کے سامنے کس طرح اُٹھائیں گے؟ جب آپ ڈاکٹر سے وقت لینے کے لئے کال کرتے ہیں تو آپ کو فون پر یہ نہیں بتا نا ہوتا ہے کہ آپ کی کال کا مقصد کیا ہے۔آپ صِرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ جنسی صحت کا کوئی مسئلہ ہے یا شاید اس بھی بہتر یہ رہے گا کہ یہ مَردوں کی صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے۔
– جب آپ معائنے کے کمرے میں صِرف اپنے ڈاکٹر کے ساتھ ہوتے ہیں تو بات کو اپنے دِل میں نہ رکھئے۔ اپنے معالج کو پوری دیانت داری سے اپنا مسئلہ بتا ئیے۔متعقلہ صورت حال کے تمام پہلوؤں کے بار ے میں سوچئے تا کہ آپ اپنے ڈاکٹر کو ممکنہ طور پر مفید تمام معلومات فراہم کر سکیں۔آپ نے یہ مسئلہ پہلی بار کب محسوس کیا؟ کیا یہ صورت حال خود لذّتی کے دوران پیش آئی یا اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی ملاپ کے دوران پیش آئی؟ – اپنی صحت سے متعلق دِیگر مسائل ہونے کی صورت میں ان کے بارے میں بھی بتائیے۔ ڈاکٹر آپ سے غالبأ الکحل، تمباکو نوشی، منشّیات کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ معالج کو اپنے جوابات درست طور پر دیجئے۔ اس طرح ہی مسئلے کی جڑ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ماضی میں،اپنے عضو تناسل میں تناؤ حاصل کرنے کے لئے آپ ان مسائل سے کس طرح نمٹتے رہے ہیں؟ کیا آپ نے حال ہی میں خود کو تشویش یا ڈپریشن میں مبتلا پایا ہے؟ دباؤ کے حوالے سے آپ کی کیفیت کیا رہی ہے؟ سوچئے اور دیکھئے کہ آیا کوئی اور باتیں بھی ایسی ہیں جن کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو رہا ہے
اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر سے پوچھنے کے لئے سوالات کی ایک فہرست تیار کیجئے۔ معلوم کیجئے کہ آپ کی عمر کے حوالے عضو تناسل میں تناؤ کی کون سی سطح معمول شمار ہوگی۔ دیکھئے کہ آیا آپ کے ڈاکٹر کے خیال میں اس مسئلے کی بنیاد کوئی اور سنگین مسئلہ ہے۔معلوم کیجئے کہ مسئلہ جسمانی ہے یا نفسیاتی ہے۔ سوالات پوچھتے رہئے اور زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کیجئے۔اِن مراحل پر عمل کرنے کے ذریعے آپ اور آپ کے ڈاکٹر اس صورت حال کو ختم کرنے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

صبح کی سیر کے فوائد

صبح کی سیر دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کر دیتی ہے . یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے . واک اچھا کولیسٹرول ہے اور ایل ڈی ایل کی سطح ( خراب کولیسٹرال ) کم جس یچڈییل سطح کو بڑھاتا ہے کے علاوہ اس کے دل کے پٹھوں کو مضبوط اور خون کی وریدیں پھیل جاتی ہے .
• صبح کی سیر ذیابیطس کے خطرے کو کم کر دیتی ہے
• صبح کی سیر پھیپھڑوں کی سانس لینے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے . یہ آپ کے پھیپھڑوں کے کام سمیت کئی جسمانی افعال کے لئے ضروری ہے جس میں تازہ آکسیجن دیتا ہے.
• صبح کی سیر کشیدگی کے انتظام میں مدد ملتی ہے . واک کشیدگی کی سطح کو کم کر دیتا ہے جس میں ہارمون کی پیداوار کو فروغ ملتی ہے . یہ بھی دماغ کو تازہ آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ کر سوچ کی سطح کو بڑھاتا ہے اور اس شخص کی زندگی کے بارے میں مزید مثبت دیکھ سکتے ہیں .
.صبح کی سیر ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں مدد ملتی ہے . یہ خون کی وریدوں کی دیواروں میں چربی جمع روکتا ہے اور اس طرح جسم کے بلڈ پریشر کو برقرار رکھتا ہے . چربی خون کی وریدوں کی دیواروں میں جمع ہہیںاتا ہے تو یہ خون کی وریدوں کی قطر محدود کر سکتے ہیں اور جو جسم کے بلڈ پریشر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اماں بھائی کب مرے گا؟

عرصہ ہوا ایک ترک افسانہ پڑھا تھا یہ دراصل میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتل گھرانے کی کہانی تھی جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ جو جمع پونجی تھی وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگا ہوا تھا۔ آخر اسی حالت میں ایک دن بچوں کو یتیم کر گیا۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا، چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانہ کھانے کا منتظر رہا مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے، کسی نے بھی اس گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ بچے بار بار باہر نکل کر سامنے والے سفید مکان کی چمنی سے نکلنے والے دھویں کو دیکھتے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے لیے کھانا تیار ہو رہا ہے۔ جب بھی قدموں کی چاپ آتی انھیں لگتا کوئی کھانے کی تھالی اٹھائے آ رہا ہے مگر کسی نے بھی ان کے دروازے پر دستک نہ دی۔
ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اس نے گھر سے کچھ روٹی کے سوکھے ٹکڑے ڈھونڈھ نکالے، ان ٹکڑوں سے بچوں کو بہلا پھسلا کر سلا دیا۔ اگلے روز پھر بھوک سامنے کھڑی تھی، گھر میں تھا ہی کیا جسے بیچا جاتا، پھر بھی کافی دیر کی "تلاش" کے بعد دو چار چیزیں نکل آئیں جنھیں کباڑیے کو فروخت کر کے دو چار وقت کے کھانے کا انتظام ہو گیا۔ جب یہ پیسے بھی ختم ہو گئے تو پھر جان کے لالے پڑ گئے۔ بھوک سے نڈھال بچوں کا چہرہ ماں سے دیکھا نہ گیا۔ ساتویں روز بیوہ ماں خود کو بڑی سی چادر میں لپیٹ کر محلے کی پرچوں کی دکان پڑ جا کھڑی ہوئی، دکان دار دوسرے گاہکوں سے فارغ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہوا، خاتون نے ادھار پر کچھ راشن مانگا تو دکان دار نے نا صرف صاف انکار کر دیا بلکہ دو چار باتیں بھی سنا دیں۔ اسے خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا پڑا۔
ایک تو باپ کی جدائی کا صدمہ اور اوپر سے مسلسل فاقہ، آٹھ سالہ بیٹے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ بکھر میں مبتلا ہو کر چارپائی پر پڑ گیا۔ دوا دارو کہاں سے ہو، کھانے کو لقمہ نہی تھا، چاروں گھر کے ایک کونے میں دبکے پڑے تھے، ماں بخار سے آگ بنے بیٹے کے سر پر پانی کی پٹیاں رکھ رہی تھی، جب کہ پانچ سالہ بہن اپنے ننھے منے ہاتھوں سے بھائی کے پاؤں دبا رہی تھی۔ اچانک وہ اٹھی، ماں کے پاس آئی اور کان سے منہ لگا کر بولی
"اماں بھائی کب مرے گا؟"
ماں کے دل پر تو گویا خنجر چل گیا، تڑپ کر اسے سینے سے لپٹا لیا اور پوچھا "میری بچی، تم یہ کیا کہہ رہی ہو؟"
بچی معصومیت سے بولی
"ہاں اماں! بھائی مرے گا تو کھانا آئے گا ناں!"
اگر ہم اپنے پاس پڑوس میں نظر دوڑائیں تو اس طرح کی ایک چھوڑ کئی کہانیاں بکھری نظر آئیں گی۔ بہت معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں ہمارا معاشرہ مردہ پرست ہو چکا ہے۔ زندگی میں کوئی نہی پوچھتا مگر دم نکلتے وقت ہونٹوں پر دیسی گھی لگا دیا جاتا ہے تا کہ لوگ سمجھیں بڑے میاں دیسی گھی کھاتے کھاتے مرے ہیں۔ غالبا منٹو نے لکھا ہے کہ ایک بستی میں کوئی بھوکا شخص آ گیا، لوگوں سے کچھ کھانے کو مانگتا رہا مگر کسی نے کچھ نہی دیا۔ بیچارہ رات کو ایک دکان کے باہر فٹ پتہ پر پڑ گیا۔ صبح آ کر لوگوں نے دیکھا تو وہ مر چکا تھا۔ اب "اہل ایمان" کا "جذبہ ایمانی" بیدار ہوا، بازار میں چندہ کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دیگیں چڑھا دی گئیں، یہ منظر دیکھ کر ایک صاحب نے کہا "ظالمو! اب دیگیں چڑھا رہے ہو، اسے چند لقمے دے دیتے تھ یہ یوں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر نا مرتا"۔
کیا ہمارا "جذبہ ایمانی" صرف مردوں کے لیے رہ گیا ہے۔ اپنے ارد گرد موجود زندوں کا خیال رکھیے۔
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یہ کام ہم سب کو مل کر کرنا ہے. ہم سب کے ارد گرد ایسے ہزاروں لوگ موجود ہیں جو مجبور ہیں، جو بےکس ہیں، جو غریب ہیں. جن پر ہم کبھی توجہ ہی نہی دیتے.
ایک منٹ کو رکیے. اور آنکھیں بند کر کے اپنے ارد گرد معاشرے پر نظر دوڑائیں. اپنے پڑوسیوں پر، اپنے رشتےداروں پر، جو آپ کی گلی میں ٹھیلے والا ہے اس پر، جو ایک مزدور آپ کے محلے میں کام کر رہا ہے اس پر. جو آپ کے ہاں یا اپ کے دفاتر میں چھوٹے ملازم ہیں ان پر.
یہ سب لوگ ہمارے کتنا قریب رہتے ہیں اور ہمیں معلوم بھی نہی ان کے ساتھ کیا کچھ بیت رہی ہے.... ہمیں اس لیے نہی معلوم کہ ہم ان کے قریب رہتے ہوئے بھی ان سے دور ہیں. ہم نے کبھی ان کا احساس کیا ہی نہی. کبھی ہم نے ان سے کچھ پوچھا بھی نہی.(بلکہ شائد ہمیں ان چھوٹے لوگوں سے بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے).
ان کو اپنے قریب کیجیے، ان کی جو ممکن ہو مدد کیجیے اور جو آپ کے بس میں نہ بھی ہو تو دل جوئی کیجیے ان کی.
کبھی کبھی مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہم "جوش ایمان" میں ایک ایک گلی میں تین تین، چار چار مساجد بنا دیتے ہیں انھیں خوب سجا دیتے ہیں(نمازی چاہے ہر ایک میں دو دو ہی ہوں) لیکن اسی گلی میں کئی غریب رات کو بھوکے سوتے ہیں ان کی طرف کوئی دھیان ہی نہی دیتا. کسی بیمار کے پاس دوائی خریدنے کے لیے پیسے نہی ہوتے، اس کی مدد کو کوئی "صاحب ایمان" آگے نہی آتا..
خدا کے بندوں کا بھی کچھ خیال کیجیے

شادی کی پہلی رات میاں بیوی

شادی کی پہلی رات میاں بیوی نے فیصلہ کیا کہ جب وہ کمرے میں پہنچ جائیں گے تو پھر دروازہ نہیں کھولیں گے چاہے کوئی بھی آ جائے.
ابھی دروازہ بند ہوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ دلہے کے والدین کمرے کے باہر پہنچے تاکہ اپنے بیٹے اور بہو کو نیک تمناؤں اور راحت بھری زندگی کی دعا دے سکیں، دستک ہوئی بتایا گیا کہ دلہے کے والدین باہر موجود ہیں.
دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا باوجود اس کے کہ دلہا دروازہ کھولنا چاہتا تھا اس نے اپنے فیصلے کو مدنظر رکھا اور دروازہ نہیں کھولا.

والدین ناکام واپس لوٹ گئے.
ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ دلہن کے والدین بھی دلہے کے گھر جا پہنچے تاکہ اپنی بیٹی اور داماد کو اپنی نیک خواہشات پہنچا سکیں اور انہیں سکھی زندگی کی دعا دے سکیں.
ایک بار پھر کمرے کے دروازے پر دستک دی گئی اور بتایا گیا کہ دلہن کے والدین کمرے کے باہر موجود ہیں. دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر اپنا فیصلہ ذہن میں تازہ کیا.
باوجود اس کے کہ فیصلہ ہو چکا تھا دلہن کی آنسوؤں بھری سرگوشی سنائی دی
نہیں میں اپنے والدین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی اور فورا دروازہ کھول دیا.
شوہر نے یہ سب دیکھا مگر دلہن کو کچھ نا کہا خاموش رہا.
اس بات کو برسوں بیت گئے ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے اور پانچویں بار ایک بیٹی پیدا ہوئی.
شوہر نے ننھی گڑیا کے اس دنیا میں آنے کی خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی کا انتظام کیا اور اس پارٹی میں ہر اس شخص کو بلایا جسے وہ جانتا تھا اور خوب خوشیاں منائی گئیں.
اس رات بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ نے اتنی بڑی پارٹی کا اہتمام کیا جبکہ اس سے پہلے چاروں بچوں کی پیدائش پر ہم نے یہ سب کچھ نہیں کیا.
شوہر مسکرایا اور بولا
یہ وہ ہے جو میرے لئے دروازہ کھولے گی.
بیٹیاں ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں،

ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان

جوانی چڑھ گئی تو میں گھر دیر سے آنے لگا، رات دیر تک گھر سے باہر رہنا اور سارا سارا دن سوئے رہنا معمول بن گیا، 
امی نے بہت منع کیا لیکن میں باز نہ آیا۔ شروع شروع میں وہ میری وجہ سے دیر تک جاگتی رہتی بعد میں سونے سے پہلے فریج کے اوپر ایک چٹ چپک ا کر سو جاتی، جس پر کھانے کی نوعیت اور جگہ کے بارے میں لکھا ہوتاتھا۔ آہستہ آہستہ چٹ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور "گندے کپڑے کہاں رکھنے ہیں اور صاف کپڑے کہاں پر رکھے ہیں" جیسے جملے بھی لکھے ملنے لگے، نیز یہ بھی کہ آج فلاں تاریخ ہے اور کل یہ کرنا ہے پرسوں فلاں جگہ جانا ہے وغیرہ وغیرہ ۔یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا ۔ ۔ ۔
ایک دن میں رات دیر سے آیا، بہت تھکا ہوا تھا۔ حسب معمول فریج پر چٹی لگی ہوئی دیکھی لیکن بغیر پڑھے میں سیدھا بیڈ پر گیا اور سو گیا۔ صبح سویرے والد صاحب کی چیخ چیخ کر پکارنے سے آنکھ کھلی۔ ابو کی آنکھوں میں آنسو تھے انہوں یہ اندوہناک خبر سنائی کہ بیٹا تمھاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔ میرے تو جیسے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، غم کا ایک پہاڑ جیسے میرے اوپر آگرا۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو میں نے امی کے لئے یہ کرنا تھا ، وہ کرنا تھا۔ ۔ ۔ ابھی تو میں سدھرنے والا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ میں تو امی سے کہنے والا تھا کہ اب میں رات دیر سے نہیں آیا کروں گا ۔ ۔ ۔ تدفین وغیرہ سے فارغ ہو کر رات کو جب میں نڈھال ہوکر بستر پر دراز ہوا تو اچانک نجھے امی کی رات والی چٹی یاد آگئ، فورا گیا اور اتار کر لے آیا، اس پر لکھا تھا:"بیٹا آج میری طبعیت کچھ ٹھیک نہیں ہے، میں سونے جا رہی ہوں ، تم جب رات کو آؤ تو مجھے جگا لینا، مجھے ذرا ہسپتال تک لے جانا ۔ ۔۔ "

Featured Post

*زحمت، رحمت اور فطرت* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی جس کی بھلائی چاہتا ہے اس...